Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:50 - کِتابِ مُقادّس

50 میری مُصِیبت میں یہی میری تسلّی ہے کہ تیرے کلام نے مُجھے زِندہ کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

50 میری مُصیبت میں میری تسلّی یہی ہے: آپ کا وعدہ میری زندگی کا تحفُّظ کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

50 मुसीबत में यही तसल्ली का बाइस रहा है कि तेरा कलाम मेरी जान को ताज़ादम करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

50 مصیبت میں یہی تسلی کا باعث رہا ہے کہ تیرا کلام میری جان کو تازہ دم کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:50
20 حوالہ جات  

کیونکہ جِتنی باتیں پہلے لِکھی گئِیں وہ ہماری تعلِیم کے لِئے لِکھی گئِیں تاکہ صبر سے اور کِتابِ مُقدّس کی تسلّی سے اُمّید رکھّیں۔


زِندہ کرنے والی تو رُوح ہے۔ جِسم سے کُچھ فائِدہ نہیں۔ جو باتیں مَیں نے تُم سے کہی ہیں وہ رُوح ہیں اور زِندگی بھی ہیں۔


جب میرے دِل میں فِکروں کی کثرت ہوتی ہے تو تیری تسلّی میری جان کو شاد کرتی ہے۔


خُداوند میری قُوّت اور میری سِپر ہے۔ میرے دِل نے اُس پر توکُّل کِیا ہے اور مُجھے مدد مِلی ہے اِسی لِئے میرا دِل نہایت شادمان ہے اور مَیں گِیت گا کر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔


اَے میری جان! تُو کیوں گِری جاتی ہے؟ تُو اندر ہی اندر کیوں بے چَین ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ کیونکہ وہ میرے چہرے کی رَونق اور میرا خُدا ہے۔ مَیں پِھر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔


تیرا کلام مِلا اور مَیں نے اُسے نوش کِیا اور تیری باتیں میرے دِل کی خُوشی اور خُرمی تِھیں کیونکہ اَے خُداوند ربُّ الافواج! مَیں تیرے نام سے کہلاتا ہُوں۔


تَو بھی دِن کو خُداوند اپنی شفقت دِکھائے گا اور رات کو مَیں اُس کا گِیت گاؤُں گا بلکہ اپنی حیات کے خُدا سے دُعا کرُوں گا۔


اگر مُجھے یقِین نہ ہوتا کہ زِندوں کی زمِین میں خُداوند کے اِحسان کو دیکھُوں گا تو مُجھے غش آ جاتا۔


(دالتھ) میری جان خاک میں مِل گئی۔ تُو اپنے کلام کے مُطابِق مُجھے زِندہ کر۔


پس مَیں نے حُکم کے مُطابِق نبُوّت کی اور اُن میں دَم آیا اور وہ زِندہ ہو کر اپنے پاؤں پر کھڑی ہُوئِیں۔ ایک نِہایت بڑا لشکر۔


نَوزاد بچّوں کی مانِند خالِص رُوحانی دُودھ کے مُشتاق رہو تاکہ اُس کے ذرِیعہ سے نجات حاصِل کرنے کے لِئے بڑھتے جاؤ۔


ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جِس نے یِسُوعؔ مسِیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے باعِث اپنی بڑی رحمت سے ہمیں زِندہ اُمّید کے لِئے نئے سِرے سے پَیدا کِیا۔


اُس نے اپنی مرضی سے ہمیں کلامِ حق کے وسِیلہ سے پَیدا کِیا تاکہ اُس کی مخلُوقات میں سے ہم ایک طرح کے پہلے پَھل ہوں۔


اپنے بندہ کے لِئے اپنا وہ قَول پُورا کر جِس سے تیرا خَوف پَیدا ہوتا ہے۔


(واو) اَے خُداوند! تیرے قَول کے مُطابِق تیری شفقت اور تیری نجات مُجھے نصِیب ہوں۔


اگر تیری شرِیعت میری خُوشنُودی نہ ہوتی تو مَیں اپنی مُصِیبت میں ہلاک ہو جاتا۔


خواہ مَیں دُکھ میں سے گُذروں تُو مُجھے تازہ دَم کرے گا۔ تُو میرے دُشمنوں کے قہر کے خِلاف ہاتھ بڑھائے گا۔ اور تیرا دہنا ہاتھ مُجھے بچا لے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات