Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:47 - کِتابِ مُقادّس

47 تیرے فرمان مُجھے عزِیز ہیں۔ مَیں اُن میں مسرُور رہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

47 مَیں آپ کے اَحکام سے مسرّت حاصل کروں گا کیونکہ وہ مُجھے عزیز ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

47 मैं तेरे फ़रमानों से लुत्फ़अंदोज़ होता हूँ, वह मुझे प्यारे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

47 مَیں تیرے فرمانوں سے لطف اندوز ہوتا ہوں، وہ مجھے پیارے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:47
21 حوالہ جات  

مَیں اپنے ہاتھ تیرے فرمان کی طرف جو مُجھے عزِیز ہے اُٹھاؤُں گا اور تیرے آئِین پر دِھیان کرُوں گا۔


(میم) آہ! مَیں تیری شرِیعت سے کَیسی مُحبّت رکھتا ہُوں۔ مُجھے دِن بھر اُسی کا دِھیان رہتا ہے۔


اِس لِئے مَیں تیرے فرمان کو سونے سے بلکہ کُندن سے بھی زِیادہ عزِیز رکھتا ہُوں۔


یِسُوعؔ نے اُن سے کہا میرا کھانا یہ ہے کہ اپنے بھیجنے والے کی مرضی کے مَوافِق عمل کرُوں اور اُس کا کام پُورا کرُوں۔


مَیں تیرے آئِین میں مسرُور رہُوں گا۔ مَیں تیرے کلام کو نہ بُھولُوں گا۔


کیونکہ باطِنی اِنسانِیّت کی رُو سے تو مَیں خُدا کی شرِیعت کو بُہت پسند کرتا ہُوں۔


اَے خُداوند! مَیں تیری نجات کا مُشتاق رہا ہُوں اور تیری شرِیعت میری خُوشنُودی ہے۔


میری جان نے تیری شہادتیں مانی ہیں اور وہ مُجھے نہایت عزِیز ہیں۔


تیرا کلام بِالکُل خالِص ہے اِس لِئے تیرے بندہ کو اُس سے مُحبّت ہے۔


خُداوند کی حمد کرو۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند سے ڈرتا ہے اور اُس کے حُکموں میں خُوب مسرُور رہتا ہے۔


اور تُم اِسی کے لِئے بُلائے گئے ہو کیونکہ مسِیح بھی تُمہارے واسطے دُکھ اُٹھا کر تُمہیں ایک نمُونہ دے گیا ہے تاکہ اُس کے نقشِ قدم پر چلو۔


پس شرِیعت پاک ہے اور حُکم بھی پاک اور راست اور اچّھا ہے۔


تیری شہادتیں مُجھے مرغُوب اور میری مُشِیر ہیں۔


وَیسا ہی مِزاج رکھّو جَیسا مسِیح یِسُوعؔ کا بھی تھا۔


اور اگر مَیں اُس پر عمل کرتا ہُوں جِس کا اِرادہ نہیں کرتا تو مَیں مانتا ہُوں کہ شرِیعت خُوب ہے۔


(سامک) مُجھے دو دِلوں سے نفرت ہے۔ پر تیری شرِیعت سے مُحبّت رکھتا ہُوں۔


تُو زمِین کے سب شرِیروں کو مَیل کی طرح چھانٹ دیتا ہے۔ اِس لِئے مَیں تیری شہادتوں کو عزِیز رکھتا ہُوں۔


خیال فرما کہ مُجھے تیرے قوانِین سے کیسی مُحبّت ہے۔ اَے خُداوند! اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھے زِندہ کر۔


مُجھے جُھوٹ سے نفرت اور کراہِیت ہے لیکن تیری شرِیعت سے مُحبّت ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات