Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:17 - کِتابِ مُقادّس

17 (گِیمل) اپنے بندہ پر اِحسان کر تاکہ مَیں جِیتا رہُوں اور تیرے کلام کو مانتا رہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اَپنے خادِم پر اِحسَان کریں تاکہ میں جیتا رہُوں؛ اَور آپ کے کلام پر عَمل کرتا رہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 अपने ख़ादिम से भलाई कर ताकि मैं ज़िंदा रहूँ और तेरे कलाम के मुताबिक़ ज़िंदगी गुज़ारूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اپنے خادم سے بھلائی کر تاکہ مَیں زندہ رہوں اور تیرے کلام کے مطابق زندگی گزاروں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:17
19 حوالہ جات  

مَیں خُداوند کا گِیت گاؤُں گا کیونکہ اُس نے مُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔


اَے میری جان! پِھر مُطمِئن ہو کیونکہ خُداوند نے تُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔


اپنے بندہ سے اپنی شفقت کے مُطابِق سلُوک کر اور مُجھے اپنے آئِین سِکھا۔


(طیتھ) اَے خُداوند! تُو نے اپنے کلام کے مُطابِق اپنے بندہ کے ساتھ بھلائی کی ہے۔


اگر تُم جانتے ہو کہ وہ راست باز ہے تو یہ بھی جانتے ہو کہ جو کوئی راست بازی کے کام کرتا ہے وہ اُس سے پَیدا ہُؤا ہے۔


میرا خُدا اپنی دَولت کے مُوافِق جلال سے مسِیح یِسُوع میں تُمہاری ہر ایک اِحتیاج رَفع کرے گا۔


کیونکہ ہم اُسی کی کارِیگری ہیں اور مسِیح یِسُوعؔ میں اُن نیک اَعمال کے واسطے مخلُوق ہُوئے جِن کو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لِئے تیّار کِیا تھا۔


کیونکہ اُس کی معمُوری میں سے ہم سب نے پایا یعنی فضل پر فضل۔


میری طرف توجُّہ کر اور مُجھ پر رحم فرما جَیسا تیرے نام سے مُحبّت رکھنے والوں کا حق ہے۔


مُبارک ہیں وہ جو اُس کی شہادتوں کو مانتے ہیں اور پُورے دِل سے اُس کے طالِب ہیں۔


تیری رحمت مُجھے نصِیب ہو تاکہ مَیں زِندہ رہُوں۔ کیونکہ تیری شرِیعت میری خُوشنُودی ہے۔


تُو اپنے کلام کے مُطابِق مُجھے سنبھال تاکہ زِندہ رہُوں اور مُجھے اپنے اِعتماد سے شرمِندگی نہ اُٹھانے دے۔


تیری شہادتیں ہمیشہ راست ہیں۔ مُجھے فہم عطا کر تو مَیں زِندہ رہُوں گا


میری جان زِندہ رہے تو وہ تیری سِتایش کرے گی اور تیرے احکام میری مدد کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات