Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:124 - کِتابِ مُقادّس

124 اپنے بندہ سے اپنی شفقت کے مُطابِق سلُوک کر اور مُجھے اپنے آئِین سِکھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

124 اَپنے خادِم مُجھ سے اَپنی شفقت و مَحَبّت کے مُطابق سلُوک کریں اَور مُجھے اَپنے قوانین سکھائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

124 अपने ख़ादिम से तेरा सुलूक तेरी शफ़क़त के मुताबिक़ हो। मुझे अपने अहकाम सिखा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

124 اپنے خادم سے تیرا سلوک تیری شفقت کے مطابق ہو۔ مجھے اپنے احکام سکھا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:124
19 حوالہ جات  

اَے خُداوند! تُو مُبارک ہے۔ مُجھے اپنے آئِین سِکھا۔


اَے میرے خُدا کان لگا کر سُن اور آنکھیں کھول کر ہمارے وِیرانوں کو اور اُس شہر کو جو تیرے نام سے کہلاتا ہے دیکھ کہ ہم تیرے حضُور اپنی راست بازی پر نہیں بلکہ تیری بے نِہایت رحمت پر تکیہ کر کے مُناجات کرتے ہیں۔


اَے اِسرائیل! خُداوند پر اِعتماد کر کیونکہ خُداوند کے ہاتھ میں شفقت ہے۔ اُسی کے ہاتھ میں فِدیہ کی کثرت ہے


میری طرف توجُّہ کر اور مُجھ پر رحم فرما جَیسا تیرے نام سے مُحبّت رکھنے والوں کا حق ہے۔


مَیں نے اپنی روِشوں کا اِظہار کِیا اور تُو نے مُجھے جواب دِیا۔ مُجھے اپنے آئِین کی تعلِیم دے۔


اُس نے ہمارے گُناہوں کے مُوافِق ہم سے سلُوک نہیں کِیا اور ہماری بدکارِیوں کے مُطابِق ہم کو بدلہ نہیں دِیا۔


لیکن اَے خُداوند تیری خُوشنُودی کے وقت میری دُعا تُجھ ہی سے ہے۔ اَے خُدا! اپنی شفقت کی فراوانی سے اپنی نجات کی سچّائی میں جواب دے۔


اَے خُدا! اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھ پر رحم کر۔ اپنی رحمت کی کثرت کے مُطابِق میری خطائیں مِٹا دے۔


اَے خُداوند! مُجھے جواب دے کیونکہ تیری شفقت خُوب ہے۔ اپنی رحمتوں کی کثرت کے مُطابِق میری طرف متوجُّہ ہو۔


لیکن محصُول لینے والے نے دُور کھڑے ہو کر اِتنا بھی نہ چاہا کہ آسمان کی طرف آنکھ اُٹھائے بلکہ چھاتی پِیٹ پِیٹ کر کہا اَے خُدا! مُجھ گُنہگار پر رحم کر۔


(واو) اَے خُداوند! تیرے قَول کے مُطابِق تیری شفقت اور تیری نجات مُجھے نصِیب ہوں۔


ہمارے باپ دادا کے گُناہوں کو ہمارے خِلاف یاد نہ کر۔ تیری رحمت جلد ہم تک پُہنچے کیونکہ ہم بُہت پست ہو گئے ہیں۔


اور تُو نے اپنی نیک رُوح بھی اُن کی تربِیّت کے لِئے بخشی اور منّ کو اُن کے مُنہ سے نہ روکا اور اُن کو پِیاس بُجھانے کو پانی دِیا۔


تُو اُن کو اِنسان کی بندِشوں سے اپنی حضُوری کے پردہ میں چِھپا لے گا۔ تُو اُن کو زُبان کے جھگڑوں سے شامیانہ میں پوشِیدہ رکھّے گا۔


تُو مُجھے اپنی شفقت کے مُطابِق زِندہ کر تو مَیں تیرے مُنہ کی شہادت کو مانُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات