Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:116 - کِتابِ مُقادّس

116 تُو اپنے کلام کے مُطابِق مُجھے سنبھال تاکہ زِندہ رہُوں اور مُجھے اپنے اِعتماد سے شرمِندگی نہ اُٹھانے دے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

116 اَپنے وعدہ کے مُطابق مُجھے سنبھالیں اَور مَیں زندہ رہُوں گا؛ میری اُمّید ٹوٹنے نہ پایٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

116 अपने फ़रमान के मुताबिक़ मुझे सँभाल ताकि ज़िंदा रहूँ। मेरी आस टूटने न दे ताकि शरमिंदा न हो जाऊँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

116 اپنے فرمان کے مطابق مجھے سنبھال تاکہ زندہ رہوں۔ میری آس ٹوٹنے نہ دے تاکہ شرمندہ نہ ہو جاؤں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:116
16 حوالہ جات  

اور اُمّید سے شرمِندگی حاصِل نہیں ہوتی کیونکہ رُوحُ القُدس جو ہم کو بخشا گیا ہے اُس کے وسِیلہ سے خُدا کی مُحبّت ہمارے دِلوں میں ڈالی گئی ہے۔


اَے میرے خُدا! مَیں نے تُجھ پر توکُّل کِیا ہے۔ مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے۔ میرے دُشمن مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیں۔


چُنانچہ کِتابِ مُقدّس میں آیا ہے کہ دیکھو۔ مَیں صِیُّون میں کونے کے سرے کا چُنا ہُؤا اور قِیمتی پتّھر رکھتا ہُوں جو اُس پر اِیمان لائے گا ہرگِز شرمِندہ نہ ہو گا۔


تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔


دیکھو! خُدا میرا مددگار ہے۔ خُداوند میری جان کو سنبھالنے والوں میں ہے۔


اگر وہ گِر بھی جائے تُو پڑا نہ رہے گا کیونکہ خُداوند اُسے اپنے ہاتھ سے سنبھالتا ہے۔


کیونکہ شرِیروں کے بازُو توڑے جائیں گے لیکن خُداوند صادِقوں کو سنبھالتا ہے۔


چُنانچہ کِتابِ مُقدّس یہ کہتی ہے کہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے گا وہ شرمِندہ نہ ہو گا۔


میری جان کو تیری ہی دُھن ہے۔ تیرا دہنا ہاتھ مُجھے سنبھالتا ہے


لیکن خُداوند اِسرائیل کو بچا کر ابدی نجات بخشے گا۔ تُم ابدُالآباد تک کبھی پشیمان اور سراسِیمہ نہ ہو گے۔


دیکھو میرا خادِم جِس کو مَیں سنبھالتا ہُوں۔ میرا برگُزِیدہ جِس سے میرا دِل خُوش ہے۔ مَیں نے اپنی رُوح اُس پر ڈالی۔ وہ قَوموں میں عدالت جاری کرے گا۔


جب مَیں نے کہا میرا پاؤں پِھسل چلا تو اَے خُداوند! تیری شفقت نے مُجھے سنبھال لِیا۔


مُجھے تو تُو ہی میری راستی میں قیام بخشتا ہے اور مُجھے ہمیشہ اپنے حضُور قائِم رکھتا ہے۔


جب مَیں تیرے سب احکام کا لِحاظ رکھُّوں گا تو شرمِندہ نہ ہُوں گا۔


(گِیمل) اپنے بندہ پر اِحسان کر تاکہ مَیں جِیتا رہُوں اور تیرے کلام کو مانتا رہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات