Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 119:11 - کِتابِ مُقادّس

11 مَیں نے تیرے کلام کو اپنے دِل میں رکھ لِیا ہے تاکہ مَیں تیرے خِلاف گُناہ نہ کرُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 مَیں نے آپ کا کلام اَپنے دِل میں محفوظ کر لیا ہے، تاکہ مَیں آپ کے خِلاف گُناہ نہ کروں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 मैंने तेरा कलाम अपने दिल में महफ़ूज़ रखा है ताकि तेरा गुनाह न करूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 مَیں نے تیرا کلام اپنے دل میں محفوظ رکھا ہے تاکہ تیرا گناہ نہ کروں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 119:11
13 حوالہ جات  

اُس کے خُدا کی شرِیعت اُس کے دِل میں ہے۔ وہ اپنی روِش میں پِھسلے گا نہیں۔


مسِیح کے کلام کو اپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اور کمال دانائی سے آپس میں تعلِیم اور نصِیحت کرو اور اپنے دِلوں میں فضل کے ساتھ خُدا کے لِئے مزامِیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گاؤ۔


اَے میرے خُدا! میری خُوشی تیری مرضی پُوری کرنے میں ہے بلکہ تیری شرِیعت میرے دِل میں ہے۔


تیرا کلام مِلا اور مَیں نے اُسے نوش کِیا اور تیری باتیں میرے دِل کی خُوشی اور خُرمی تِھیں کیونکہ اَے خُداوند ربُّ الافواج! مَیں تیرے نام سے کہلاتا ہُوں۔


بلکہ خُداوند کی شرِیعت میں اُس کی خُوشنُودی ہے اور اُسی کی شرِیعت پر دِن رات اُس کا دِھیان رہتا ہے۔


مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ شرِیعت کو اُسی کی زُبانی قبُول کر اور اُس کی باتوں کو اپنے دِل میں رکھ لے۔


(میم) آہ! مَیں تیری شرِیعت سے کَیسی مُحبّت رکھتا ہُوں۔ مُجھے دِن بھر اُسی کا دِھیان رہتا ہے۔


اَے صداقت شِناسو! میری سُنو۔ اَے لوگو جِن کے دِل میں میری شرِیعت ہے! اِنسان کی ملامت سے نہ ڈرو اور اُن کی طعنہ زنی سے ہِراسان نہ ہو۔


اَے میرے بیٹے! اگر تُو میری باتوں کو قبُول کرے اور میرے فرمان کو نِگاہ میں رکھّے۔


مگر مریمؔ اِن سب باتوں کو اپنے دِل میں رکھ کر غَور کرتی رہی۔


تُو اپنے بندے کو بے باکی کے گُناہوں سے بھی باز رکھ۔ وہ مُجھ پر غالِب نہ آئِیں تو مَیں کامِل ہُوں گا۔ اور بڑے گُناہ سے بچا رہُوں گا۔


اور وہ اُن کے ساتھ روانہ ہو کر ناصرۃ میں آیا اور اُن کے تابع رہا اور اُس کی ماں نے یہ سب باتیں اپنے دِل میں رکھِّیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات