Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 114:4 - کِتابِ مُقادّس

4 پہاڑ مینڈھوں کی طرح اُچھلے۔ پہاڑِیاں بھیڑ کے بچّوں کی طرح کُودِیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 پہاڑ مینڈھوں کی مانند اُچھلے، اَور پہاڑیاں برّوں کی مانند کُودنے لگیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 पहाड़ मेंढों की तरह कूदने और पहाड़ियाँ जवान भेड़-बकरियों की तरह फाँदने लगीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 پہاڑ مینڈھوں کی طرح کودنے اور پہاڑیاں جوان بھیڑبکریوں کی طرح پھاندنے لگیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 114:4
14 حوالہ جات  

اور کوہِ سیناؔ اُوپر سے نِیچے تک دُھوئیں سے بھر گیا کیونکہ خُداوند شُعلہ میں ہو کر اُس پر اُترا اور دُھواں تنُور کے دُھوئیں کی طرح اُوپر کو اُٹھ رہا تھا اور وہ سارا پہاڑ زور سے ہل رہا تھا۔


اور سب لوگوں نے بادل گرجتے اور بِجلی چمکتے اور قرنا کی آواز ہوتے اور پہاڑ سے دُھواں اُٹھتے دیکھا اور جب لوگوں نے یہ دیکھا تو کانپ اُٹھے اور دُور کھڑے ہو گئے۔


وہ کھڑا ہُؤا اور زمِین تھرّا گئی۔ اُس نے نِگاہ کی اور قَومیں پراگندہ ہو گئِیں۔ ازلی پہاڑ پارہ پارہ ہو گئے۔ قدِیم ٹِیلے جُھک گئے۔ اُس کی راہیں ازلی ہیں۔


پِھر مَیں نے ایک بڑا سفید تخت اور اُس کو جو اُس پر بَیٹھا ہُؤا تھا دیکھا جِس کے سامنے سے زمِین اور آسمان بھاگ گئے اور اُنہیں کہِیں جگہ نہ مِلی۔


اَے خُداوند! کیا تُو ندیوں سے بیزار تھا؟ کیا تیرا قہر دریاؤں پر تھا؟ کیا تیرا غضب سمُندر پر تھا کہ تُو اپنے گھوڑوں اور فتح یاب رتھوں پر سوار ہُؤا؟


وہ اُن کو بچھڑے کی مانِند۔ لُبنان اور سِریُون کو جنگلی بچھڑے کی مانِند کُداتا ہے۔


تب زمِین ہِل گئی اور کانپ اُٹھی۔ پہاڑوں کی بُنیادوں نے جُنبِش کھائی اور ہِل گئِیں اِس لِئے کہ وہ غضب ناک ہُؤا۔


اُس کے خَوف سے پہاڑ کانپتے اور ٹِیلے پِگھل جاتے ہیں۔ اُس کے حضُور زمِین ہاں دُنیا اور اُس کی سب معمُوری تھرتھراتی ہے۔


اَے اُونچے پہاڑو! تُم اُس پہاڑ کو کیوں تاکتے ہو جِسے خُدا نے اپنی سکُونت کے لِئے پسند کِیا ہے؟ بلکہ خُداوند اُس میں ابد تک رہے گا۔


در حقِیقت اِنسان سایہ کی طرح چلتا پِھرتا ہے۔ یقِیناً وہ فضُول گھبراتے ہیں۔ وہ ذخِیرہ کرتا ہے اور یہ نہیں جانتا کہ اُسے کَون لے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات