Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 112:4 - کِتابِ مُقادّس

4 راست بازوں کے لِئے تارِیکی میں نُور چمکتا ہے۔ وہ رحِیم و کرِیم اور صادِق ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تاریکی میں بھی راستبازوں کے لیٔے نُور چمکتا ہے، وہ رحیم و کریم اَور صادق ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 अंधेरे में चलते वक़्त दियानतदारों पर रौशनी चमकती है। वह रास्तबाज़, मेहरबान और रहीम है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اندھیرے میں چلتے وقت دیانت داروں پر روشنی چمکتی ہے۔ وہ راست باز، مہربان اور رحیم ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 112:4
26 حوالہ جات  

اور تیری زِندگی دوپہر سے زِیادہ رَوشن ہو گی اور اگر تارِیکی ہُوئی تو وہ صُبح کی طرح ہو گی


اور اگر تُو اپنے دِل کو بُھوکے کی طرف مائِل کرے اور آزُردہ دِل کو آسُودہ کرے تو تیرا نُور تارِیکی میں چمکے گا اور تیری تِیرگی دوپہر کی مانِند ہو جائے گی۔


صادِقوں کے لِئے نُور بویا گیا ہے اور راست دِلوں کے لِئے خُوشی۔


اَے بچّو! کِسی کے فریب میں نہ آنا۔ جو راست بازی کے کام کرتا ہے وُہی اُس کی طرح راست باز ہے۔


جَیسا تُمہارا باپ رحِیم ہے تُم بھی رحم دِل ہو۔


اگر تُم جانتے ہو کہ وہ راست باز ہے تو یہ بھی جانتے ہو کہ جو کوئی راست بازی کے کام کرتا ہے وہ اُس سے پَیدا ہُؤا ہے۔


اور ایک دُوسرے پر مِہربان اور نرم دِل ہو اور جِس طرح خُدا نے مسِیح میں تُمہارے قصُور مُعاف کِئے ہیں تُم بھی ایک دُوسرے کے قصُور مُعاف کرو۔


خُداوند کی حمد کرو۔ خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔


(اِس لِئے کہ نُور کا پَھل ہر طرح کی نیکی اور راست بازی اور سچّائی ہے)۔


مَیں نُور ہو کر دُنیا میں آیا ہُوں تاکہ جو کوئی مُجھ پر اِیمان لائے اندھیرے میں نہ رہے۔


وہ تیری راست بازی کو نُور کی طرح اور تیرے حق کو دوپہر کی طرح رَوشن کرے گا۔


لیکن تُم پر جو میرے نام کی تعظِیم کرتے ہو آفتابِ صداقت طالع ہو گا اور اُس کی کِرنوں میں شِفا ہو گی اور تُم گاوخانہ کے بچھڑوں کی طرح کُودو پھاندو گے۔


اِسی سے خُدا کے فرزند اور اِبلِیس کے فرزند ظاہِر ہوتے ہیں۔ جو کوئی راست بازی کے کام نہیں کرتا وہ خُدا سے نہیں اور وہ بھی نہیں جو اپنے بھائی سے مُحبّت نہیں رکھتا۔


پس غَور سے دیکھو کہ کِس طرح چلتے ہو۔ نادانوں کی طرح نہیں بلکہ داناؤں کی مانِند چلو۔


تُمہارے درمِیان کَون ہے جو خُداوند سے ڈرتا اور اُس کے خادِم کی باتیں سُنتا ہے؟ جو اندھیرے میں چلتا اور رَوشنی نہیں پاتا۔ وہ خُداوند کے نام پر توکُّل کرے اور اپنے خُدا پر بھروسا رکھّے۔


جِس بات کو تُو کہے گا وہ تیرے لِئے ہو جائے گی اور نُور تیری راہوں کو رَوشن کرے گا۔


جب اُس کا چراغ میرے سر پر رَوشن رہتا تھا اور مَیں اندھیرے میں اُس کے نُور کے ذرِیعہ سے چلتا تھا۔


خُداوند صادِق اور کرِیم ہے۔ ہمارا خُدا رحِیم ہے۔


خُداوند اپنی سب راہوں میں صادِق اور اپنے سب کاموں میں رحِیم ہے۔


جو صداقت اور شفقت کی پَیروی کرتا ہے زِندگی اور صداقت و عِزّت پاتا ہے۔


تب تیری روشنی صُبح کی مانِند پُھوٹ نِکلے گی اور تیری صِحت کی ترقّی جلد ظاہِر ہو گی۔ تیری صداقت تیری ہراول ہو گی اور خُداوند کا جلال تیرا چنڈاول ہو گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات