Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 110:5 - کِتابِ مُقادّس

5 خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر اپنے قہر کے دِن بادشاہوں کو چھید ڈالے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 خُداوؔند آپ کے داہنے ہاتھ پر؛ اَپنے غضب کے دِن بادشاہوں کو کُچل ڈالیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 रब तेरे दहने हाथ पर रहेगा और अपने ग़ज़ब के दिन दीगर बादशाहों को चूर चूर करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 رب تیرے دہنے ہاتھ پر رہے گا اور اپنے غضب کے دن دیگر بادشاہوں کو چُور چُور کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 110:5
23 حوالہ جات  

بلکہ تُو اپنی سختی اور غَیر تائِب دِل کے مُطابِق اُس قہر کے دِن کے لِئے اپنے واسطے غضب کما رہا ہے جِس میں خُدا کی سچّی عدالت ظاہِر ہو گی۔


مَیں نے خُداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھّا ہے۔ چُونکہ وہ میرے دہنے ہاتھ ہے اِس لِئے مُجھے جُنبِش نہ ہو گی۔


جب قادرِ مُطلِق نے بادشاہوں کو اُس میں پراگندہ کِیا تو اَیسا حال ہو گیا گویا سلمون پر برف پڑ رہی تھی۔


اور قَوموں کو غُصّہ آیا اور تیرا غضب نازِل ہُؤا اور وہ وقت آ پُہنچا ہے کہ مُردوں کا اِنصاف کِیا جائے اور تیرے بَندوں نبیوں اور مُقدّسوں اور اُن چھوٹے بڑوں کو جو تیرے نام سے ڈرتے ہیں اَجر دِیا جائے اور زمِین کے تباہ کرنے والوں کو تباہ کِیا جائے۔


غرض خُداوند یِسُوعؔ اُن سے کلام کرنے کے بعد آسمان پر اُٹھایا گیا اور خُدا کی دہنی طرف بَیٹھ گیا۔


یہوواہ نے میرے خُداوند سے کہا تُو میرے دہنے ہاتھ بَیٹھ جب تک کہ مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤں کی چَوکی نہ کر دُوں۔


تُو نَیستان کے جنگلی جانوروں کو دھمکا دے۔ سانڈوں کے غول کو اور قَوموں کے بچھڑوں کو جو چاندی کے سِکّوں کو پامال کرتے ہیں۔ اُس نے جنگجُو قَوموں کو پراگندہ کر دِیا ہے۔


خُداوند کی طرف سے میرے مُخالِفوں کا اور میری جان کو بُرا کہنے والوں کا یِہی بدلہ ہے۔


تُو غضب ناک ہو کر مُلک میں سے گُذرا۔ تُو نے قہر سے قَوموں کو پایمال کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات