Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 11:6 - کِتابِ مُقادّس

6 وہ شرِیروں پر پھندے برسائے گا۔ آگ اور گندھک اور لُو اُن کے پِیالے کا حِصّہ ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 بدکار لوگوں پر وہ پھندے برسائیں گے، آگ کے اَنگارے اَور جلتی ہُوئی گندھک برسائیں گے؛ اَور اُن کے پیالہ کا حِصّہ جھُلسا دینے والی لُو ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 बेदीनों पर वह जलते हुए कोयले और शोलाज़न गंधक बरसा देगा। झुलसनेवाली आँधी उनका हिस्सा होगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 بےدینوں پر وہ جلتے ہوئے کوئلے اور شعلہ زن گندھک برسا دے گا۔ جُھلسنے والی آندھی اُن کا حصہ ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 11:6
25 حوالہ جات  

اور مَیں وبا بھیج کر اور خُون ریزی کر کے اُسے سزا دُوں گا اور اُس پر اور اُس کے لشکروں پر اور اُن بُہت سے لوگوں پر جو اُس کے ساتھ ہیں شِدّت کا مہینہ اور بڑے بڑے اولے اور آگ اور گندھک برساؤُں گا۔


تب خُداوند نے اپنی طرف سے سدُوؔم اور عمُورؔہ پر گندھک اور آگ آسمان سے برسائی۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں اپنے غضب کے طُوفان سے اُسے توڑ دُوں گا اور میرے قہر سے جھما جھم مِینہہ برسے گا اور میرے قہر کے اولے پڑیں گے تاکہ اُسے نابُود کریں۔


لیکن جِس دِن لُوط سدُوم سے نِکلا آگ اور گندھک نے آسمان سے بَرس کر سب کو ہلاک کِیا۔


کیونکہ خُداوند کے ہاتھ میں پیالہ ہے اور مَے جھاگ والی ہے۔ وہ مِلی ہُوئی شراب سے بھرا ہے اور خُداوند اُسی میں سے اُنڈیلتا ہے۔ بیشک اُس کی تلچھٹ زمِین کے سب شرِیر نچوڑ نچوڑ کر پِئیں گے۔


جب وہ اپنا پیٹ بھرنے پر ہو گا تو خُدا اپنا قہرِ شدِید اُس پر نازِل کرے گا۔ اور جب وہ کھاتا ہو گا تب یہ اُس پر برسے گا۔


وہ جو اُس کا نہیں اُس کے ڈیرے میں بسے گا۔ اُس کے مکان پر گندھک چِھترائی جائے گی۔


یِسُوع نے پطرؔس سے کہا تلوار کو مِیان میں رکھ۔ جو پیالہ باپ نے مُجھ کو دِیا کیا مَیں اُسے نہ پِیُوں؟


تُو عِزّت کے عِوض رُسوائی سے بھر گیا ہے۔ تُو بھی پی کر اپنی نامختُونی ظاہِر کر۔ خُداوند کے دہنے ہاتھ کا پِیالہ اپنے دَور میں تُجھ تک پُہنچے گا اور رُسوائی تیری شَوکت کو ڈھانپ لے گی۔


اُس نے اُن پر مینہ کی جگہ اَولے برسائے اور اُن کے مُلک پر دہکتی آگ نازِل کی۔


جاگ جاگ! اُٹھ اَے یروشلیِم! تُو نے خُداوند کے ہاتھ سے اُس کے غضب کا پِیالہ پِیا۔ تُو نے ڈگمگانے کا جام تلچھٹ سمیت پی لِیا۔


خُداوند ہی میری مِیراث اور میرے پیالے کا حِصّہ ہے۔ تُو میرے بخرے کا محافِظ ہے۔


تیرا خُداوند یہوواؔہ ہاں تیرا خُدا جو اپنے لوگوں کی وکالت کرتا ہے۔ یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں ڈگمگانے کا پِیالہ اور اپنے قہر کا جام تیرے ہاتھ سے لے لُوں گا۔ تُو اُسے پِھر کبھی نہ پِئے گی۔


اور سموؔئیل نے باورچی سے کہا کہ وہ ٹُکڑا جو مَیں نے تُجھے دِیا جِس کے بارے میں تُجھ سے کہا تھا کہ اِسے اپنے پاس رکھ چھوڑنا لے آ۔


اور جِس دِن القانہ ذبِیحہ گُذرانتا وہ اپنی بِیوی فنِنّہ کو اور اُس کے سب بیٹے بیٹِیوں کو حِصّے دیتا تھا۔


پِھر وہ اپنے سامنے سے کھانا اُٹھا کر حِصّے کر کر کے اُن کو دینے لگا اور بِنیمِینؔ کا حِصّہ اُن کے حِصّوں سے پانچ گُنا زِیادہ تھا اور اُنہوں نے مَے پی اور اُس کے ساتھ خُوشی منائی۔


کمند اُس کے لِئے زمِین میں چِھپا دی گئی ہے اور پھندا اُس کے لِئے راستہ میں رکھّا گیا ہے۔


اور خُداوند آسمان میں گرجا۔ حق تعالیٰ نے اپنی آواز سُنائی۔ اَولے اور انگارے۔


شرِیر پر بُہت سی مُصِیبتیں آئیں گی پر جِس کا توکُّل خُداوند پر ہے رحمت اُسے گھیرے رہے گی۔


خُداوند فرماتا ہے کہ میری طرف سے یِہی تیرا بخرہ تیرا نپا ہُؤا حِصّہ ہے کیونکہ تُو نے مُجھے فراموش کر کے بُطلان پر توکُّل کِیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات