Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 11:2 - کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ دیکھو! شرِیر کمان کھینچتے ہیں۔ وہ تِیر کو چِلّے پر رکھتے ہیں تاکہ اندھیرے میں راست دِلوں پر چلائیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 خبردار! کیونکہ بدکار لوگ اَپنی کمان کھینچتے ہیں؛ وہ اَپنے تیر کمان کی ڈوریوں پر رکھتے ہیں، تاکہ چھاؤں میں بیٹھے ہُوئے سیدھے لوگوں کے دِلوں پر تیر چلائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 क्योंकि देखो, बेदीन कमान तानकर तीर को ताँत पर लगा चुके हैं। अब वह अंधेरे में बैठकर इस इंतज़ार में हैं कि दिल से सीधी राह पर चलनेवालों पर चलाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کیونکہ دیکھو، بےدین کمان تان کر تیر کو تانت پر لگا چکے ہیں۔ اب وہ اندھیرے میں بیٹھ کر اِس انتظار میں ہیں کہ دل سے سیدھی راہ پر چلنے والوں پر چلائیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 11:2
18 حوالہ جات  

وہ اپنی زُبان کو ناراستی کی کمان بناتے ہیں۔ وہ مُلک میں زورآور ہو گئے ہیں لیکن راستی کے لِئے نہیں کیونکہ وہ بُرائی سے بُرائی تک بڑھتے جاتے ہیں اور مُجھ کو نہیں جانتے خُداوند فرماتا ہے۔


شرِیروں نے تلوار نِکالی اور کمان کھینچی ہے تاکہ غرِیب اور مُحتاج کو گِرا دیں اور راست رَو کو قتل کریں۔


کیونکہ تُو اُن کا مُنہ پھیر دے گا۔ تُو اُن کے مُقابلہ میں اپنے چِلّے چڑھائے گا۔


اور مشورَہ کِیا کہ یِسُوع کو فریب سے پکڑ کر قتل کریں۔


جب مُجھ میں میری جان نِڈھال تھی تُو میری راہ سے واقِف تھا۔ جِس راہ پر مَیں چلتا ہُوں اُس میں اُنہوں نے میرے لِئے پھندا لگایا ہے۔


اَے خُداوند! بَھلوں کے ساتھ بھلائی کر اور اُن کے ساتھ بھی جو راست دِل ہیں۔


صادِقوں کے لِئے نُور بویا گیا ہے اور راست دِلوں کے لِئے خُوشی۔


کیونکہ عدل صداقت کی طرف رجُوع کرے گا اور سب راست دِل اُس کی پَیروی کریں گے۔


صادِق خُداوند میں شادمان ہو گا اور اُس پر توکُّل کرے گا اور جِتنے راست دِل ہیں سب فخر کریں گے۔


اَے صادِقو! خُداوند میں خُوش و خُرَّم رہو اور اَے راست دِلو! خُوشی سے للکارو۔


شرِیر کے غرُور کے سبب سے غرِیب کا تُندی سے پِیچھا کِیا جاتا ہے۔ جو منصُوبے اُنہوں نے باندھے ہیں وہ اُن ہی میں گرِفتار ہو جائیں۔


اگر آدمی باز نہ آئے تُو وہ اپنی تلوار تیز کرے گا۔ اُس نے اپنی کمان پر چِلّہ چڑھا کر اُسے تیّار کر لِیا ہے۔


میری سِپر خُدا کے ہاتھ میں ہے جو راست دِلوں کو بچاتا ہے۔


اور داؤُد کو معلُوم ہو گیا کہ ساؤُل اُس کے خِلاف بدی کی تدبِیریں کر رہا ہے۔ سو اُس نے ابی یاتر کاہِن سے کہا کہ افُود یہاں لے آ۔


تب ساؤُل نے کہا مَیں اُسی کو اُسے دُوں گا تاکہ یہ اُس کے لِئے پھندا ہو اور فِلستِیوں کا ہاتھ اُس پر پڑے۔ سو ساؤُل نے داؤُد سے کہا کہ اِس دُوسری دفعہ تو تُو آج کے دِن میرا داماد ہو جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات