Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 109:18 - کِتابِ مُقادّس

18 اُس نے لَعنت کو اپنی پوشاک کی طرح پہنا اور وہ پانی کی طرح اُس کے باطِن میں اور تیل کی طرح اُس کی ہڈِّیوں میں سما گئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اُس نے لعنت کو پوشاک کی مانند پہن رکھا تھا؛ اَور وہ اُس کے جِسم میں پانی کی مانند، اَور اُس کی ہڈّیوں میں تیل کی مانند سما گئی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 उसने लानत चादर की तरह ओढ़ ली, चुनाँचे लानत पानी की तरह उसके जिस्म में और तेल की तरह उस की हड्डियों में सरायत कर जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اُس نے لعنت چادر کی طرح اوڑھ لی، چنانچہ لعنت پانی کی طرح اُس کے جسم میں اور تیل کی طرح اُس کی ہڈیوں میں سرایت کر جائے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 109:18
14 حوالہ جات  

اِس لِئے غرُور اُن کے گلے کا ہار ہے۔ گویا وہ ظُلم سے مُلبّس ہیں۔


اور یہ پانی جو لَعنت لاتا ہے تیری انتڑیوں میں جا کر تیرے پیٹ کو پَھلائے اور تیری ران کوسڑائے۔ اور عَورت آمِین آمِین کہے۔


پس خُدا کے برگُزِیدوں کی طرح جو پاک اور عزِیز ہیں دَردمَندی اور مِہربانی اور فروتنی اور حِلم اور تحُّمل کا لِباس پہنو۔


اَے جوانو! تُم بھی بزُرگوں کے تابِع رہو بلکہ سب کے سب ایک دُوسرے کی خِدمت کے لِئے فروتنی سے کمربستہ رہو اِس لِئے کہ خُدا مغرُوروں کا مُقابلہ کرتا ہے مگر فروتنوں کو تَوفِیق بخشتا ہے۔


لیکن اب تُم بھی اِن سب کو یعنی غُصّہ اور قہر اور بدخَواہی اور بدگوئی اور مُنہ سے گالی بکنا چھوڑ دو۔


کہ وہ اِس خِدمت اور رِسالت کی جگہ لے جِسے یہُوداؔہ چھوڑ کر اپنی جگہ گیا۔


(اُس نے بدکاری کی کمائی سے ایک کھیت حاصِل کِیا اور سر کے بَل گِرا اور اُس کا پیٹ پھٹ گیا اور اُس کی سب انتڑِیاں نِکل پڑِیں۔


اِبنِ آدمؔ تو جَیسا اُس کے حق میں لِکھا ہے جاتا ہی ہے لیکن اُس آدمی پر افسوس جِس کے وسِیلہ سے اِبنِ آدمؔ پکڑوایا جاتا ہے! اگر وہ آدمی پَیدا نہ ہوتا تو اُس کے لِئے اچّھا ہوتا۔


مَیں نے صداقت کو پہنا اور اُس سے مُلبّس ہُؤا۔ میرا اِنصاف گویا جُبّہ اور عمامہ تھا۔


اور جب وہ اُسے وہ پانی پِلا چُکے گا تو اَیسا ہو گا کہ اگر وہ ناپاک ہُوئی اور اُس نے اپنے شَوہر سے بے وفائی کی تو وہ پانی جو لَعنت کو لاتا ہے اُس کے پیٹ میں جا کر کڑوا ہو جائے گا اور اُس کا پیٹ پُھول جائے گا اور اُس کی ران سڑ جائے گی اور وہ عَورت اپنی قَوم میں لَعنت کا نِشانہ بنے گی۔


وہ اُس کے لِئے اُس پوشاک کی مانِند ہو جِسے وہ پہنتا ہے اور اُس پٹکے کی جگہ جِس سے وہ اپنی کمر کسے رہتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات