Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 109:14 - کِتابِ مُقادّس

14 اُس کے باپ دادا کی بدی خُداوند کے حضُور یاد رہے اور اُس کی ماں کا گُناہ مِٹایا نہ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 یَاہوِہ کے حُضُور میں اُس کے آباؤاَجداد کی بدکاری کا ذِکر ہوتا رہے؛ اَور اُس کی ماں کا گُناہ کبھی نہ مٹایا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 रब उसके बापदादा की नाइनसाफ़ी का लिहाज़ करे, और वह उस की माँ की ख़ता भी दरगुज़र न करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 رب اُس کے باپ دادا کی ناانصافی کا لحاظ کرے، اور وہ اُس کی ماں کی خطا بھی درگزر نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 109:14
15 حوالہ جات  

اور اُن کی بدی کو نہ ڈھانک اور اُن کی خطا تیرے حضُور سے مِٹائی نہ جائے کیونکہ اُنہوں نے مِعماروں کے سامنے تُجھے غُصّہ دِلایا ہے۔


تُو اُن کے آگے سِجدہ نہ کرنا اور نہ اُن کی عِبادت کرنا کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا غیُور خُدا ہُوں اور جو مُجھ سے عداوت رکھتے ہیں اُن کی اَولاد کو تِیسری اور چَوتھی پُشت تک باپ دادا کی بدکاری کی سزا دیتا ہُوں۔


پر اَے خُداوند تُو اُن کی سب سازِشوں کو جو اُنہوں نے میرے قتل پر کِیں جانتا ہے۔ اُن کی بدکرداری کو مُعاف نہ کر اور اُن کے گُناہ کو اپنی نظر سے دُور نہ کر بلکہ وہ تیرے حضُور پست ہوں۔ اپنے قہر کے وقت تُو اُن سے یُوں ہی کر۔


مَیں ہی وہ ہُوں جو اپنے نام کی خاطِر تیرے گُناہوں کو مِٹاتا ہُوں اور مَیں تیری خطاؤں کو یاد نہیں رکُھّوں گا۔


جب اخزیاؔہ کی ماں عتلیاؔہ نے دیکھا کہ اُس کا بیٹا مَر گیا تب اُس نے اُٹھ کر بادشاہ کی ساری نسل کو نابُود کِیا۔


لیکن جب شاہِ یہُوداؔہ اخزیاؔہ نے یہ دیکھا تو وہ باغ کی بارہ دری کی راہ سے نِکل بھاگا اور یاہُو نے اُس کا پِیچھا کِیا اور کہا کہ اُسے بھی رتھ ہی میں مار دو چُنانچہ اُنہوں نے اُسے جُور کی چڑھائی پر جو اِبلعاؔم کے مُتّصِل ہے مارا اور وہ مجِدّو کو بھاگا اور وہِیں مَر گیا۔


اور وہ بھی اخیاؔب کے گھرانے کی راہ پر چلا اور اُس نے اخیاؔب کے گھرانے کی مانِند خُداوند کی نظر میں بدی کی کیونکہ وہ اخیاؔب کے گھرانے کا داماد تھا۔


اور داؤُد کے ایّام میں پَے در پَے تِین سال کال پڑا اور داؤُد نے خُداوند سے دریافت کِیا۔ خُداوند نے فرمایا کہ یہ ساؤُل اور اُس کے خُون ریز گھرانے کے سبب سے ہے کیونکہ اُس نے جِبعُونیوں کو قتل کِیا۔


وہ یوآب اور اُس کے باپ کے سارے گھرانے کے سر لگے اور یوآب کے گھرانے میں کوئی نہ کوئی اَیسا ہوتا رہے جِسے جریان ہو یا جو کوڑھی ہو یا بَیساکھی پر چلے یا تلوار سے مَرے یا ٹُکڑے ٹُکڑے کو مُحتاج ہو۔


اور تُم میں سے جو باقی بچیں گے وہ اپنی بدکاری کے سبب سے تُمہارے دُشمنوں کے مُلکوں میں گُھلتے رہیں گے اور اپنے باپ دادا کی بدکاری کے سبب سے بھی وہ اُن ہی کی طرح گُھلتے جائیں گے۔


ہزاروں پر فضل کرنے والا۔ گُناہ اور تقصِیر اور خطا کا بخشنے والا لیکن وہ مُجرم کو ہرگِز بری نہیں کرے گا بلکہ باپ دادا کے گُناہ کی سزا اُن کے بیٹوں اور پوتوں کو تِیسری اور چَوتھی پُشت تک دیتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات