Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 107:7 - کِتابِ مُقادّس

7 وہ اُن کو سیدھی راہ سے لے گیا تاکہ بسنے کے لِئے کِسی شہر میں جا پُہنچیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُس نے اُنہیں سیدھی راہ پر ڈال دیا تاکہ وہ کسی شہر میں جا کر بس جایٔیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 उसने उन्हें सहीह राह पर लाकर ऐसी आबादी तक पहुँचाया जहाँ रह सकते थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اُس نے اُنہیں صحیح راہ پر لا کر ایسی آبادی تک پہنچایا جہاں رہ سکتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 107:7
26 حوالہ جات  

وہ روتے اور مُناجات کرتے ہُوئے آئیں گے۔ مَیں اُن کی راہبری کرُوں گا۔ مَیں اُن کو پانی کی ندِیوں کی طرف راہِ راست پر چلاؤُں گا جِس میں وہ ٹھوکر نہ کھائیں گے کیونکہ مَیں اِسرائیل کا باپ ہُوں اور اِفرائِیم میرا پہلوٹھا ہے۔


بلکہ تُم صِیُّون کے پہاڑ اور زِندہ خُدا کے شہر یعنی آسمانی یروشلِیم کے پاس اور لاکھوں فرِشتوں۔


تُو نے مُوسیٰ اور ہارُون کے وسِیلہ سے گلّہ کی طرح اپنے لوگوں کی راہنُمائی کی۔


وہ سِیدھی راہ چھوڑ کر گُمراہ ہو گئے ہیں اور بعُور کے بیٹے بِلعاؔم کی راہ پر ہو لِئے ہیں جِس نے ناراستی کی مزدُوری کو عزِیز جانا۔


مگر حقِیقت میں وہ ایک بِہتر یعنی آسمانی مُلک کے مُشتاق تھے۔ اِسی لِئے خُدا اُن سے یعنی اُن کا خُدا کہلانے سے شرمایا نہیں چُنانچہ اُس نے اُن کے لِئے ایک شہر تیّار کِیا۔


اور جب تُو دہنی یا بائِیں طرف مُڑے تو تیرے کان تیرے پِیچھے سے یہ آواز سُنیں گے کہ راہ یِہی ہے اِس پر چل۔


وہاں وہ بُھوکوں کو بساتا ہے تاکہ بسنے کے لِئے شہر تیّار کریں


وہ بیابان میں صحرا کے راستہ پر بھٹکتے پِھرے۔ اُن کو بسنے کے لِئے کوئی شہر نہ مِلا۔


لیکن وہ اپنے لوگوں کو بھیڑوں کی مانِند لے چلا اور بیابان میں گلّہ کی مانِند اُن کی رہنُمائی کی۔


اُس صُوبہ کے سردار جو یروشلیِم میں آ بسے یہ ہیں (پر یہُوداؔہ کے شہروں میں ہر ایک اپنے شہر میں اپنی ہی مِلکِیّت میں رہتا تھا یعنی اہلِ اِسرائیل اور کاہِن اور لاوی اور نتنیِم اور سُلیماؔن کے مُلازِموں کی اولاد)۔


کیونکہ راست بازی کی راہ کا نہ جاننا اُن کے لِئے اِس سے بِہتر ہوتا کہ اُسے جان کر اُس پاک حُکم سے پِھر جاتے جو اُنہیں سَونپا گیا تھا۔


اور یہُوداؔہ اور اُس کے سب شہر اُس میں اِکٹّھے سکُونت کریں گے۔ کِسان اور وہ جو گلّے لِئے پِھرتے ہیں۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ راستوں پر کھڑے ہو اور دیکھو اور پُرانے راستوں کی بابت پُوچھو کہ اچّھی راہ کہاں ہے؟ اُسی پر چلو اور تُمہاری جان راحت پائے گی پر اُنہوں نے کہا ہم اُس پر نہ چلیں گے۔


خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ہی خُداوند تیرا خُدا ہُوں جو تُجھے مُفِید تعلِیم دیتا ہُوں اور تُجھے اُس راہ میں جِس میں تُجھے جانا ہے لے چلتا ہُوں۔


اُسی کا جو بیابان میں اپنے لوگوں کا راہنما ہُؤا کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔


اور جب تک وہ ابر مسکن پر ٹھہرا رہتا خواہ دو دِن یا ایک مہِینہ یا ایک برس ہو تب تک بنی اِسرائیل اپنے خَیموں میں مُقِیم رہتے اور کُوچ نہیں کرتے تھے پر جب وہ اُٹھ جاتا تو وہ کُوچ کرتے تھے۔


اور میرے لوگ سلامتی کے مکانوں میں اور بے خطر گھروں میں اور آسُودگی اور آسایش کے کاشانوں میں رہیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات