Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 107:5 - کِتابِ مُقادّس

5 وہ بُھوکے اور پیاسے تھے اور اُن کا دِل بَیٹھا جاتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 وہ بھُوک پیاس کی وجہ سے، مرنے کے قریب تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 भूक और प्यास के मारे उनकी जान निढाल हो गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 بھوک اور پیاس کے مارے اُن کی جان نڈھال ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 107:5
9 حوالہ جات  

اُٹھ رات کو پہروں کے شرُوع میں فریاد کر۔ خُداوند کے حضُور اپنا دِل پانی کی مانِند اُنڈیل دے۔ اپنے بچّوں کی زِندگی کے لِئے جو سب کُوچوں میں بُھوک سے بے ہوش پڑے ہیں اُس کے حضُور میں دستِ دُعا بُلند کر۔


لُہار کُلہاڑا بناتا ہے اور اپنا کام انگاروں سے کرتا ہے اور اُسے ہتھوڑوں سے درُست کرتا اور اپنے بازُو کی قُوّت سے گھڑتا ہے۔ ہاں وہ بُھوکا ہو جاتا ہے اور اُس کا زور گھٹ جاتا ہے۔ وہ پانی نہیں پِیتا اور تھک جاتا ہے۔


اگر مَیں باہر مَیدان میں جاؤُں تو وہاں تلوار کے مقتُول ہیں! اور اگر مَیں شہر میں داخِل ہوؤں تو وہاں کال کے مارے ہیں! ہاں نبی اور کاہِن دونوں ایک اَیسے مُلک کو جائیں گے جِسے وہ نہیں جانتے۔


اور بنی اِسرائیل کہنے لگے کاش کہ ہم خُداوند کے ہاتھ سے مُلکِ مِصرؔ میں جب ہی مار دِئے جاتے جب ہم گوشت کی ہانڈیوں کے پاس بَیٹھ کر دِل بھر کر روٹی کھاتے تھے کیونکہ تُم تو ہم کو اِس بیابان میں اِسی لِئے لے آئے ہو کہ سارے مجمع کو بُھوکا مارو۔


وہاں اُن لوگوں کو بڑی پِیاس لگی۔ سو وہ لوگ مُوسیٰؔ پر بُڑبُڑانے لگے اور کہا کہ تُو ہم کو اور ہمارے بچّوں اور چَوپایوں کو پِیاسا مارنے کے لِئے ہم لوگوں کو کیوں مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا؟


اور شہد اور مکھّن اور بھیڑ بکریاں اور گائے کے دُودھ کا پنِیر داؤُد کے اور اُس کے ساتھ کے لوگوں کے کھانے کے لِئے لائے کیونکہ اُنہوں نے کہا کہ وہ لوگ بیابان میں بُھوکے اور ماندے اور پِیاسے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات