Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 107:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور اُن کو مُلک مُلک سے جمع کِیا۔ پُورب سے اور پچھم سے۔ اُتّر سے اور دکھِّن سے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جنہیں اُس نے مُختلف مُلکوں سے، مشرق اَور مغرب سے اَور شمال اَور جُنوب سے جمع کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 उसने उन्हें मशरिक़ से मग़रिब तक और शिमाल से जुनूब तक दीगर ममालिक से इकट्ठा किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اُس نے اُنہیں مشرق سے مغرب تک اور شمال سے جنوب تک دیگر ممالک سے اکٹھا کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 107:3
14 حوالہ جات  

اَے خُداوند! ہمارے خُدا! ہم کو بچا لے اور ہم کو قَوموں میں سے اِکٹّھا کر لے تاکہ ہم تیرے قُدوُّس نام کا شُکر کریں اور للکارتے ہُوئے تیری سِتایش کریں۔


اور وہ یہ نیا گِیت گانے لگے کہ تُو ہی اِس کِتاب کو لینے اور اُس کی مُہریں کھولنے کے لائِق ہے کیونکہ تُو نے ذبح ہو کر اپنے خُون سے ہر ایک قبِیلہ اور اہلِ زُبان اور اُمّت اور قَوم میں سے خُدا کے واسطے لوگوں کو خرِید لِیا۔


اور مَیں تُم کو مِل جاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں تُمہاری اَسِیری کو مَوقُوف کراؤُں گا اور تُم کو اُن سب قَوموں سے اور سب جگہوں سے جِن میں مَیں نے تُم کو ہانک دِیا ہے جمع کراؤُں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں تُم کو اُس جگہ میں جہاں سے مَیں نے تُم کو اَسِیر کروا کر بھیجا واپس لاؤُں گا۔


جب مَیں اُن کو اُمّتوں میں سے واپس لاؤُں گا اور اُن کے دُشمنوں کے مُلکوں سے فراہم کرُوں گا اور بُہت سی قَوموں کی نظروں میں اُن کے درمِیان میری تقدِیس ہو گی۔


کیونکہ مَیں تُم کو اُن قَوموں میں سے نِکال لُوں گا اور تمام مُلکوں میں سے فراہم کرُوں گا اور تُم کو تُمہارے وطن میں واپس لاؤُں گا۔


اَے قَومو! خُداوند کا کلام سُنو اور دُور کے جزِیروں میں مُنادی کرو اور کہو کہ جِس نے اِسرائیل کو تِتّربِتّر کِیا وُہی اُسے جمع کرے گا اور اُس کی اَیسی نِگہبانی کرے گا جَیسی گڈریا اپنے گلّہ کی۔


دیکھو مَیں شِمالی مُلک سے اُن کو لاؤُں گا اور زمِین کی سرحدّوں سے اُن کو جمع کرُوں گا اور اُن میں اندھے اور لنگڑے اور حامِلہ اور زچّہ سب ہوں گے۔ اُن کی بڑی جماعت یہاں واپس آئے گی۔


تو خُداوند تیرا خُدا تیری اسِیری کو پلٹ کر تُجھ پر رحم کرے گا اور پِھر کر تُجھ کو سب قَوموں میں سے جِن میں خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو پراگندہ کِیا ہو جمع کرے گا۔


اور مَیں زورآور ہاتھ اور بُلند بازُو سے قہر نازِل کر کے تُم کو قَوموں میں سے نِکال لاؤُں گا اور اُن مُلکوں میں سے جِن میں تُم پراگندہ ہُوئے ہو جمع کرُوں گا۔


خُداوند خُدا جو اِسرائیل کے پراگندہ لوگوں کو جمع کرنے والا ہے یُوں فرماتا ہے کہ مَیں اُن کے سِوا جو اُسی کے ہو کر جمع ہُوئے ہیں اَوروں کو بھی اُس کے پاس جمع کرُوں گا۔


دیکھ یہ دُور سے اور یہ شِمال اور مغرِب سے اور یہ سِینِیم کے مُلک سے آئیں گے۔


مَیں نے ایک دَم کے لِئے تُجھے چھوڑ دِیا لیکن رحمت کی فراوانی سے تُجھے لے لُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات