Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 107:14 - کِتابِ مُقادّس

14 وہ اُن کو اندھیرے اور مَوت کے سایہ سے نِکال لایا اور اُن کے بندھن توڑ ڈالے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 خُدا نے اُنہیں اَندھیرے اَور گہری مایوسی میں سے نکال لیا اَور اُن کی زنجیریں توڑ ڈالیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 वह उन्हें अंधेरे और गहरी तारीकी से निकाल लाया और उनकी ज़ंजीरें तोड़ डालीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 وہ اُنہیں اندھیرے اور گہری تاریکی سے نکال لایا اور اُن کی زنجیریں توڑ ڈالیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 107:14
27 حوالہ جات  

اور اندھوں کو اُس راہ سے جِسے وہ نہیں جانتے لے جاؤُں گا۔ مَیں اُن کو اُن راستوں پر جِن سے وہ آگاہ نہیں لے چلُوں گا۔ مَیں اُن کے آگے تارِیکی کو روشنی اور اُونچی نِیچی جگہوں کو ہموار کر دُوں گا۔ مَیں اُن سے یہ سلُوک کرُوں گا اور اُن کو ترک نہ کرُوں گا۔


آہ! اَے خُداوند! مَیں تیرا بندہ ہُوں۔ مَیں تیرا بندہ تیری لَونڈی کا بیٹا ہُوں۔ تُو نے میرے بندھن کھولے ہیں۔


کیونکہ تُم پہلے تارِیکی تھے مگر اب خُداوند میں نُور ہو۔ پس نُور کے فرزندوں کی طرح چلو۔


لیکن تُم ایک برگُزِیدہ نسل۔ شاہی کاہِنوں کا فِرقہ۔ مُقدّس قَوم اور اَیسی اُمّت ہو جو خُدا کی خاص مِلکِیّت ہے تاکہ اُس کی خُوبِیاں ظاہِر کرو جِس نے تُمہیں تارِیکی سے اپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔


جو اندھیرے اور مَوت کے سایہ میں بَیٹھے مُصِیبت اور لوہے سے جکڑے ہُوئے تھے۔


خُداوند خُدا کی رُوح مُجھ پر ہے کیونکہ اُس نے مُجھے مَسح کِیا تاکہ حلِیموں کو خُوش خبری سُناؤُں۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ شِکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں۔ قَیدیوں کے لِئے رہائی اور اسِیروں کے لِئے آزادی کا اِعلان کرُوں۔


اِتنے میں کِسی نے آ کر اُنہیں خبر دی کہ دیکھو۔ وہ آدمی جنہیں تُم نے قَید کِیا تھا ہَیکل میں کھڑے لوگوں کو تعلِیم دے رہے ہیں۔


مگر خُداوند کے ایک فرِشتہ نے رات کو قَید خانہ کے دروازے کھولے اور اُنہیں باہر لا کر کہا کہ


پس کیا واجِب نہ تھا کہ یہ جو ابرہامؔ کی بیٹی ہے جِس کو شَیطان نے اٹھارہ برس سے باندھ رکھّا تھا سبت کے دِن اِس بند سے چُھڑائی جاتی؟


تاکہ اسِیر کا کراہنا سُنے اور مَرنے والوں کو چُھڑا لے۔


خُدا تنہا کو خاندان بخشتا ہے۔ وہ قَیدِیوں کو آزاد کر کے اِقبال مند کرتا ہے۔ لیکن سرکش خُشک زمِین میں رہتے ہیں۔


اور اگر وہ بیڑیوں سے جکڑے جائیں اور مُصِیبت کی رسّیِوں سے بندھیں


تاکہ تُو قَیدیوں کو کہے کہ نِکل چلو اور اُن کو جو اندھیرے میں ہیں کہ اپنے آپ کو دِکھلاؤ۔ وہ راستوں میں چریں گے اور سب ننگے ٹِیلے اُن کی چراگاہیں ہوں گے۔


جو مظلُوموں کا اِنصاف کرتا ہے۔ جو بُھوکوں کو کھانا دیتا ہے۔ خُداوند قَیدِیوں کو آزاد کرتا ہے۔


تاکہ اُس کی جان کو گڑھے سے لَوٹا لائے اور وہ زِندوں کے نُور سے مُنوّر ہو۔


اندھیرا اور مَوت کا سایہ اُس پر قابِض ہوں۔ بدلی اُس پر چھائی رہے اور دِن کو تارِیک کر دینے والی چِیزیں اُسے دہشت زدہ کریں۔


اُس نے میرا راستہ اَیسا مسدُود کر دِیا ہے کہ مَیں گُذر نہیں سکتا۔ اُس نے میری راہوں پر تارِیکی کو بِٹھا دِیا ہے۔


وہ اندھیرے سے کبھی نہ نِکلے گا۔ شُعلے اُس کی شاخوں کو خُشک کر دیں گے اور وہ خُدا کے مُنہ کے دَم سے جاتا رہے گا۔


اُسے یقِین نہیں کہ وہ اندھیرے سے باہر نِکلے گا اور تلوار اُس کی مُنتظِر ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات