Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 106:38 - کِتابِ مُقادّس

38 اور معصُوموں کا یعنی اپنے بیٹے بیٹیوں کا خُون بہایا جِن کو اُنہوں نے کنعانؔ کے بُتوں کے لِئے قُربان کر دِیا اور مُلک خُون سے ناپاک ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

38 اُنہُوں نے بے قُصُوروں کا خُون بہایا، یعنی اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کا خُون، جنہیں اُنہُوں نے کنعانؔ کے بُتوں کے آگے قُربان کیا، اَور مُلک اُن کے خُون سے ناپاک ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

38 हाँ, उन्होंने अपने बेटे-बेटियों को कनान के देवताओं के हुज़ूर पेश करके उनका मासूम ख़ून बहाया। इससे मुल्क की बेहुरमती हुई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

38 ہاں، اُنہوں نے اپنے بیٹے بیٹیوں کو کنعان کے دیوتاؤں کے حضور پیش کر کے اُن کا معصوم خون بہایا۔ اِس سے ملک کی بےحرمتی ہوئی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 106:38
15 حوالہ جات  

سو تُم اُس مُلک کو جہاں تُم رہو گے ناپاک نہ کرنا کیونکہ خُون مُلک کو ناپاک کر دیتا ہے اور اُس مُلک کے لِئے جِس میں خُون بہایا جائے سِوا قاتِل کے خُون کے اَور کِسی چِیز کا کفّارہ نہیں لِیا جا سکتا۔


کیونکہ دیکھو خُداوند اپنے مقام سے چلا آتا ہے تاکہ زمِین کے باشِندوں کو اُن کی بدکرداری کی سزا دے اور زمِین اُس خُون کو ظاہِر کرے گی جو اُس میں ہے اور اپنے مقتُولوں کو ہرگِز نہ چِھپائے گی۔


علاوہ اِس کے منسّی نے اُس گُناہ کے سِوا کہ اُس نے یہُوداؔہ کو گُمراہ کر کے خُداوند کی نظر میں بدی کرائی بے گُناہوں کا خُون بھی اِس قدر کِیا کہ یروشلیِم اِس سِرے سے اُس سِرے تک بھر گیا۔


یُوں تُو اُس کام کو کر کے جو خُداوند کے نزدِیک درُست ہے بے گُناہ کے خُون کی جواب دِہی کو اپنے اُوپر سے دُور و دفع کرنا۔


اور کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اَے شہر تُو اپنے اندر خُون ریزی کرتا ہے تاکہ تیرا وقت آ جائے اور تُو اپنے واسطے بُتوں کو اپنے ناپاک کرنے کے لِئے بناتا ہے۔


زنجِیر بنا کیونکہ مُلک خُون ریزی کے گُناہوں سے پُر ہے اور شہر ظُلم سے بھرا ہے۔


تیرے ہی دامن پر بے گُناہ مِسکِینوں کا خُون بھی پایا گیا۔ تُو نے اُن کو نقب لگاتے نہیں پکڑا بلکہ اِن ہی سب باتوں کے سبب سے۔


زمِین اپنے باشِندوں سے نِجس ہُوئی کیونکہ اُنہوں نے شرِیعت کو عدُول کِیا۔ آئِین سے مُنحرف ہُوئے۔ عہدِ ابدی کو توڑا۔


جب تُم اپنے ہاتھ پَھیلاؤ گے تو مَیں تُم سے آنکھ پھیر لُوں گا۔ ہاں جب تُم دُعا پر دُعا کرو گے تو مَیں نہ سنُوں گا۔ تُمہارے ہاتھ تو خُون آلُودہ ہیں۔


اور اُن سب بے گُناہوں کے خُون کے باعِث بھی جِسے منسّی نے بہایا کیونکہ اُس نے یروشلیِم کو بے گُناہوں کے خُون سے بھر دِیا تھا اور خُداوند نے مُعاف کرنا نہ چاہا۔


تُو اپنی اَولاد میں سے کِسی کو موؔلک کی خاطِر آگ میں سے گُذارنے کے لِئے نہ دینا اور نہ اپنے خُدا کے نام کو ناپاک ٹھہرانا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔


اور اُن کا مُلک بھی آلُودہ ہو گیا ہے۔ اِس لِئے میں اُس کی بدکاری کی سزا اُسے دیتا ہُوں اَیسا کہ وہ اپنے باشندوں کو اُگلے دیتا ہے۔


اور اُنہوں نے اپنے بیٹوں اور بیٹِیوں کو آگ میں چلوایا اور فال گِیری اور جادُوگری سے کام لِیا اور اپنے کو بیچ ڈالا تاکہ خُداوند کی نظر میں بدی کر کے اُسے غُصّہ دِلائیں۔


کیونکہ اُنہوں نے مُجھے ترک کِیا اور اِس جگہ کو غَیروں کے لِئے ٹھہرایا اور اِس میں غَیر معبُودوں کے لِئے بخُور جلایا جِن کو نہ وہ نہ اُن کے باپ دادا نہ یہُوداؔہ کے بادشاہ جانتے تھے اور اِس جگہ کو بے گُناہوں کے خُون سے بھر دِیا۔


اور تُو نے اپنے بیٹوں اور اپنی بیٹِیوں کو جِن کو تُو نے میرے لِئے جنم دِیا لے کر اُن کے آگے قُربان کِیا تاکہ وہ اُن کو کھا جائیں۔ کیا تیری بدکاری کوئی چھوٹی بات تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات