Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 106:37 - کِتابِ مُقادّس

37 بلکہ اُنہوں نے اپنے بیٹے بیٹیوں کو شیاطِین کے لِئے قُربان کِیا

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 اُنہُوں نے اَپنے بیٹے اَور بیٹیوں کو شَیاطِین کے لیٔے قُربان کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 वह अपने बेटे-बेटियों को बदरूहों के हुज़ूर क़ुरबान करने से भी न कतराए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 وہ اپنے بیٹے بیٹیوں کو بدروحوں کے حضور قربان کرنے سے بھی نہ کترائے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 106:37
19 حوالہ جات  

اور اُنہوں نے اپنے بیٹوں اور بیٹِیوں کو آگ میں چلوایا اور فال گِیری اور جادُوگری سے کام لِیا اور اپنے کو بیچ ڈالا تاکہ خُداوند کی نظر میں بدی کر کے اُسے غُصّہ دِلائیں۔


بلکہ وہ اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی راہ پر چلا اور اُس نے اُن قَوموں کے نفرتی دستُور کے مُطابِق جِن کو خُداوند نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے خارِج کر دِیا تھا اپنے بیٹے کو بھی آگ میں چلوایا۔


اور اُنہوں نے تُوفت کے اُونچے مقام بِن ہنُّوؔم کی وادی میں بنائے تاکہ اپنے بیٹوں اور بیٹِیوں کو آگ میں جلائیں جِس کا مَیں نے حُکم نہیں دِیا اور میرے دِل میں اِس کا خیال بھی نہ آیا تھا۔


اُنہوں نے جِنّات کے لِئے جو خُدا نہ تھے بلکہ اَیسے دیوتاؤں کے لِئے جِن سے وہ واقِف نہ تھے یعنی نئے نئے دیوتاؤں کے لِئے جو حال ہی میں ظاہِر ہُوئے تھے جِن سے اُن کے باپ دادا کبھی ڈرے نہیں قُربانی کی۔


نہیں بلکہ یہ کہتا ہُوں کہ جو قُربانی غَیر قَومیں کرتی ہیں شَیاطِین کے لِئے قُربانی کرتی ہیں نہ کہ خُدا کے لِئے اور مَیں نہیں چاہتا کہ تُم شَیاطِین کے شرِیک ہو۔


کیونکہ اُنہوں نے بدکاری کی اور اُن کے ہاتھ خُون آلُودہ ہیں۔ ہاں اُنہوں نے اپنے بُتوں سے بدکاری کی اور اپنے بیٹوں کو جو مُجھ سے پَیدا ہُوئے آگ سے گُذارا کہ بُتوں کی نذر ہو کر ہلاک ہوں۔


اور مَیں نے اُن کو اُن ہی کے ہدیوں سے یعنی سب پہلوٹھوں کو آگ پر سے گُذار کر ناپاک کِیا تاکہ مَیں اُن کو وِیران کرُوں اور وہ جانیں کہ خُداوند مَیں ہُوں۔


اور اُنہوں نے بعل کے اُونچے مقام جو بِن ہِنُّوؔم کی وادی میں ہیں بنائے تاکہ اپنے بیٹوں اور بیٹِیوں کو مولک کے لِئے آگ میں سے گُذاریں جِس کا مَیں نے اُن کو حُکم نہیں دِیا اور نہ میرے خیال میں آیا کہ وہ اَیسا مکرُوہ کام کر کے یہُوداؔہ کو گُنہگار بنائیں۔


جو بُتوں کے ساتھ ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے اپنے آپ کو برانگیختہ کرتے اور وادِیوں میں چٹانوں کے شِگافوں کے نِیچے بچّوں کو ذبح کرتے ہو؟


اور اُس نے اپنے بیٹے کو آگ میں چلایا اور وہ شگُون نِکالتا اور افسُونگری کرتا اور جِنّات کے یاروں اور جادُوگروں سے تعلُّق رکھتا تھا۔ اُس نے خُداوند کے آگے اُس کو غُصّہ دِلانے کے لِئے بڑی شرارت کی۔


تُجھ میں ہرگِز کوئی اَیسا نہ ہو جو اپنے بیٹے یا بیٹی کو آگ میں چلوائے یا فالگِیر یا شگُون نِکالنے والا یا افسُون گر یا جادُوگر۔


اور آیندہ کبھی وہ اُن بکروں کے لِئے جِن کے پَیرو ہو کر وہ زِنا کار ٹھہرے ہیں اپنی قُربانِیاں نہ گُذرانیں۔ اُن کے لِئے نسل در نسل یہ دائِمی قانُون ہو گا۔


اَے اِنسان بھلا تُو کَون ہے جو خُدا کے سامنے جواب دیتا ہے؟ کیا بنی ہُوئی چِیز بنانے والے سے کہہ سکتی ہے کہ تُو نے مُجھے کیوں اَیسا بنایا؟


اور وہ گروہ اُن کو سنگسار کرے گی اور اپنی تلواروں سے اُن کو قتل کرے گی۔ اُن کے بیٹوں اور بیٹِیوں کو ہلاک کرے گی اور اُن کے گھروں کو آگ سے جلا دے گی۔


اور اُس نے اپنی طرف سے اُونچے مقاموں اور بکروں اور اپنے بنائے ہُوئے بچھڑوں کے لِئے کاہِن مُقرّر کِئے۔


تُو اپنی اَولاد میں سے کِسی کو موؔلک کی خاطِر آگ میں سے گُذارنے کے لِئے نہ دینا اور نہ اپنے خُدا کے نام کو ناپاک ٹھہرانا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔


اور جب اپنے ہدئے چڑھاتے اور اپنے بیٹوں کو آگ پر سے گُذار کر اپنے سب بُتوں سے اپنے آپ کو آج کے دِن تک ناپاک کرتے ہو تو اَے بنی اِسرائیل کیا تُم مُجھ سے کُچھ دریافت کر سکتے ہو؟ خُداوند خُدا فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم مُجھ سے کُچھ دریافت نہ کر سکو گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات