Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 106:23 - کِتابِ مُقادّس

23 اِس لِئے اُس نے فرمایا مَیں اُن کو ہلاک کر ڈالتا اگر میرا برگُزِیدہ مُوسیٰ میرے حضُور بِیچ میں نہ آتا کہ میرے قہر کو ٹال دے تا نہ ہو کہ مَیں اُن کو ہلاک کرُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 چنانچہ خُدا نے اِرادہ کیا کہ وہ اُنہیں تباہ کر ڈالیں گے۔ اَور یہ ہو گیا ہوتا اگر خُدا کا برگُزیدہ مَوشہ موقع پر شفاعت کرنے کھڑے نہ ہو جاتے کہ خُدا اَپنے غضب کو روک دیں اَور اُنہیں تباہ نہ کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 चुनाँचे अल्लाह ने फ़रमाया कि मैं उन्हें नेस्तो-नाबूद करूँगा। लेकिन उसका चुना हुआ ख़ादिम मूसा रख़ने में खड़ा हो गया ताकि उसके ग़ज़ब को इसराईलियों को मिटाने से रोके। सिर्फ़ इस वजह से अल्लाह अपने इरादे से बाज़ आया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 چنانچہ اللہ نے فرمایا کہ مَیں اُنہیں نیست و نابود کروں گا۔ لیکن اُس کا چنا ہوا خادم موسیٰ رخنے میں کھڑا ہو گیا تاکہ اُس کے غضب کو اسرائیلیوں کو مٹانے سے روکے۔ صرف اِس وجہ سے اللہ اپنے ارادے سے باز آیا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 106:23
19 حوالہ جات  

سو وہ چالِیس دِن اور چالِیس رات جو مَیں خُداوند کے آگے اَوندھا پڑا رہا اِسی لِئے پڑا رہا کیونکہ خُداوند نے کہہ دِیا تھا کہ وہ تُم کو ہلاک کرے گا۔


پس تُم آپس میں ایک دُوسرے سے اپنے اپنے گُناہوں کا اِقرار کرو اور ایک دُوسرے کے لِئے دُعا کرو تاکہ شِفا پاؤ۔ راست باز کی دُعا کے اثر سے بُہت کُچھ ہو سکتا ہے۔


مَیں نے اُن کے درمِیان تلاش کی کہ کوئی اَیسا آدمی مِلے جو فصِیل بنائے اور اُس سرزمِین کے لِئے اُس کے رخنہ میں میرے سامنے کھڑا ہو تاکہ مَیں اُسے وِیران نہ کرُوں پر کوئی نہ مِلا۔


دیکھو یہ میرا خادِم ہے جِسے مَیں نے چُنا۔ میرا پیارا جِس سے میرا دِل خُوش ہے۔ مَیں اپنا رُوح اِس پر ڈالوں گا اور یہ غَیر قَوموں کو اِنصاف کی خبر دے گا۔


لیکن وہ مُجھ سے باغی ہُوئے اور نہ چاہا کہ میری سُنیں۔ اُن میں سے کِسی نے اُن نفرتی چِیزوں کو جو اُس کی منظُورِ نظر تھِیں ترک نہ کِیا اور مِصرؔ کے بُتوں کو نہ چھوڑا۔ تب مَیں نے کہا کہ مَیں اپنا قہر اُن پر اُنڈیل دُوں گا تاکہ اپنے غضب کو مُلکِ مِصرؔ میں اُن پر پُورا کرُوں۔


تُم رخنوں پر نہیں گئے اور نہ بنی اِسرائیل کے لِئے فصِیل بنائی تاکہ وہ خُداوند کے دِن جنگ گاہ میں کھڑے ہوں۔


اَے اُس کے بندے ابرہامؔ کی نسل! اَے بنی یعقُوب اُس کے برگُزِیدو!


پِھر اُس نے قورحؔ اور اُس کے کُل فریق سے کہا کہ کل صُبح خُداوند دِکھا دے گا کہ کَون اُس کا ہے اور کَون مُقدّس ہے اور وہ اُسی کو اپنے نزدِیک آنے دے گا کیونکہ جِسے وہ خُود چُنے گا اُسے وہ اپنی قُربت بھی دے گا۔


اور اب اگر تُو اِن کا گُناہ مُعاف کر دے تو خَیر ورنہ میرا نام اُس کِتاب میں سے جو تُو نے لِکھی ہے مِٹا دے۔


اب یروشلیِم کے کُوچوں میں اِدھر اُدھر گشت کرو اور دیکھو اور دریافت کرو اور اُس کے چَوکوں میں ڈُھونڈو اگر کوئی آدمی وہاں مِلے جو اِنصاف کرنے والا اور سچّائی کا طالِب ہو تو مَیں اُسے مُعاف کرُوں گا۔


اُس نے اپنے بندہ مُوسیٰ کو اور اپنے برگُزِیدہ ہارُون کو بھیجا۔


اور میں خُداوند کے قہر اور غضب سے ڈر رہا تھا کیونکہ وہ تُم سے سخت ناراض ہو کر تُم کو نیست و نابُود کرنے کو تھا لیکن خُداوند نے اُس بار بھی میری سُن لی۔


اگر تُم دُنیا کے ہوتے تو دُنیا اپنوں کو عزِیز رکھتی لیکن چُونکہ تُم دُنیا کے نہیں بلکہ مَیں نے تُم کو دُنیا میں سے چُن لِیا ہے اِس واسطے دُنیا تُم سے عداوت رکھتی ہے۔


تُم نے مُجھے نہیں چُنا بلکہ مَیں نے تُمہیں چُن لِیا اور تُم کو مُقرّر کِیا کہ جا کر پَھل لاؤ اور تُمہارا پَھل قائِم رہے تاکہ میرے نام سے جو کُچھ باپ سے مانگو وہ تُم کو دے۔


اور مَیں پہلے کی طرح چالِیس دِن اور چالِیس رات پہاڑ پر ٹھہرا رہا اور اِس دفعہ بھی خُداوند نے میری سُنی اور نہ چاہا کہ تُجھ کو ہلاک کرے۔


تیری شرارت تُجھ جَیسے آدمی کے لِئے ہے اور تیری صداقت آدمؔ زاد کے لِئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات