Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 106:21 - کِتابِ مُقادّس

21 وہ اپنے مُنّجی خُدا کو بُھول گئے جِس نے مِصرؔ میں بڑے بڑے کام کِئے

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اُنہُوں نے اُس خُدا کو فراموش کر دیا جِس نے اُنہیں نَجات بخشی تھی، اَور جِس نے مِصر میں بڑے بڑے کام کئے تھے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 वह अल्लाह को भूल गए, हालाँकि उसी ने उन्हें छुड़ाया था, उसी ने मिसर में अज़ीम काम किए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 وہ اللہ کو بھول گئے، حالانکہ اُسی نے اُنہیں چھڑایا تھا، اُسی نے مصر میں عظیم کام کئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 106:21
22 حوالہ جات  

کیا کُنواری اپنے زیور یا دُلہن اپنی آرایش بُھول سکتی ہے؟ پر میرے لوگ تو مُدّتِ مدِید سے مُجھ کو بُھول گئے۔


اَے مِصرؔ! اُسی نے تُجھ میں فرِعونؔ اور اُس کے سب خادِموں پر نِشان اور عجائِب ظاہِر کِئے۔


پِھر وہ جلد اُس کے کاموں کو بُھول گئے اور اُس کی مشوَرت کا اِنتظار نہ کِیا


وُہی تیری حمد کا سزاوار ہے اور وُہی تیرا خُدا ہے جِس نے تیرے لِئے وہ بڑے اور ہَولناک کام کِئے جِن کو تُو نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔


یا کبھی خُدا نے ایک قَوم کو کِسی دُوسری قَوم کے بِیچ سے نِکالنے کا اِرادہ کر کے اِمتِحانوں اور نِشانوں اور مُعجِزوں اور جنگ اور زورآور ہاتھ اور بُلند بازُو اور ہَولناک ماجروں کے وسِیلہ سے اُن کو اپنی خاطِر برگُزیدہ کرنے کے لِئے وہ کام کِئے جو خُداوند تُمہارے خُدا نے تُمہاری آنکھوں کے سامنے مِصرؔ میں تُمہارے لِئے کِئے؟


چوری چالاکی نہ کریں بلکہ ہر طرح کی دِیانت داری اچھّی طرح ظاہِر کریں تاکہ اُن سے ہر بات میں ہمارے مُنّجی خُدا کی تعلِیم کو رَونق ہو۔


اور اُس نے مُناسِب وقتوں پر اپنے کلام کو اُس پَیغام میں ظاہِر کِیا جو ہمارے مُنّجی خُدا کے حُکم کے مُطابِق میرے سپُرد ہُؤا۔


لیکن یہُوداؔہ کے گھرانے پر رحم کرُوں گا اور مَیں خُداوند اُن کا خُدا اُن کو رہائی دُوں گا اور اُن کو کمان اور تلوار اور لڑائی اور گھوڑوں اور سواروں کے وسِیلہ سے نہیں چُھڑاؤُں گا۔


کیونکہ اُس نے فرمایا یقِیناً وہ میرے ہی لوگ ہیں۔ اَیسی اَولاد جو بے وفائی نہ کرے گی۔ چُنانچہ وہ اُن کا بچانے والا ہُوا۔


تُم مُنادی کرو اور اُن کو نزدِیک لاؤ۔ ہاں وہ باہم مشورَت کریں۔ کِس نے قدِیم ہی سے یہ ظاہِر کِیا؟ کِس نے قدِیم ایّام میں اِس کی خبر پہلے ہی سے دی ہے؟ کیا مَیں خُداوند ہی نے یہ نہیں کِیا؟ سو میرے سِوا کوئی خُدا نہیں ہے۔ صادِقُ القَول اور نجات دینے والا خُدا میرے سِوا کوئی نہیں۔


دیکھو خُدا میری نجات ہے۔ مَیں اُس پر توکُّل کرُوں گا اور نہ ڈرُوں گا کیونکہ یاہ یہوواؔہ میرا زور اور میرا سرُود ہے اور وہ میری نجات ہُؤا ہے۔


اور خُداوند نے بڑے بڑے اور ہَولناک عجائِب و نِشان ہمارے سامنے اہلِ مِصرؔ اور فرِعونؔ اور اُس کے سب گھرانے پر کر کے دِکھائے۔


اور میری رُوح میرے مُنّجی خُدا سے خُوش ہُوئی


اور بنی اِسرائیل نے خُداوند اپنے خُدا کو جِس نے اُن کو ہر طرف اُن کے دُشمنوں کے ہاتھ سے رہائی دی تھی یاد نہ رکھّا۔


چُونکہ تُو نے اپنے نجات دینے والے خُدا کو فراموش کِیا اور اپنی توانائی کی چٹان کو یاد نہ کِیا اِس لِئے تُو خُوب صُورت پَودے لگاتا اور عجِیب قلمیں اُس میں جماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات