Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 105:26 - کِتابِ مُقادّس

26 اُس نے اپنے بندہ مُوسیٰ کو اور اپنے برگُزِیدہ ہارُون کو بھیجا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 تَب خُدا نے اَپنے خادِم مَوشہ کو بھیجا، اَور اَہرونؔ کو بھی بھیجا جسے خُدا نے چُن لیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 तब अल्लाह ने अपने ख़ादिम मूसा और अपने चुने हुए बंदे हारून को मिसर में भेजा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 تب اللہ نے اپنے خادم موسیٰ اور اپنے چنے ہوئے بندے ہارون کو مصر میں بھیجا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 105:26
22 حوالہ جات  

سو اب آ مَیں تُجھے فرِعونؔ کے پاس بھیجتا ہُوں کہ تُو میری قَوم بنی اِسرائیل کو مِصرؔ سے نِکال لائے۔


تاکہ بنی اِسرائیل کے لِئے ایک یادگار ہو کہ کوئی غَیر شخص جو ہارُونؔ کی نسل سے نہیں خُداوند کے حضُور بخُور جلانے کو نزدِیک نہ جائے تا نہ ہو کہ وہ قورحؔ اور اُس کے فریق کی طرح ہلاک ہو جَیسا خُداوند نے اُس کو مُوسیٰؔ کی معرفت بتا دِیا تھا۔


اور دونوں پتّھروں کو افُود کے دونوں مونڈھوں پر لگانا تاکہ یہ پتّھر اِسرائیلؔ کے بیٹوں کی یادگاری کے لِئے ہوں اور ہارُونؔ اُن کے نام خُداوند کے رُوبرُو اپنے دونوں کندھوں پر یادگاری کے لِئے لگائے رہے۔


پِھر خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا دیکھ مَیں نے تُجھے فرِعونؔ کے لِئے گویا خُدا ٹھہرایا اور تیرا بھائی ہارُونؔ تیرا پَیغمبر ہو گا۔


کیونکہ مَیں تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا اور غُلامی کے گھر سے فِدیہ دے کر چُھڑا لایا اور تُمہارے آگے مُوسیٰ اور ہارُونؔ اور مریمؔ کو بھیجا۔


تُو نے مُوسیٰ اور ہارُون کے وسِیلہ سے گلّہ کی طرح اپنے لوگوں کی راہنُمائی کی۔


پِھر سموئیل لوگوں سے کہنے لگا وہ خُداوند ہی ہے جِس نے مُوسیٰ اور ہارُون کو مُقرّر کِیا اور تُمہارے باپ دادا کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا۔


اور مَیں نے مُوسیٰ اور ہارُونؔ کو بھیجا اور مِصرؔ پر جو جو مَیں نے اُس میں کِیا اُس کے مُطابِق میری مار پڑی اور اُس کے بعد مَیں تُم کو نِکال لایا۔


کیونکہ اُنہوں نے بھی اپنی اپنی لاٹھی سامنے ڈالی اور وہ سانپ بن گئیں لیکن ہارُونؔ کی لاٹھی اُن کی لاٹھیوں کو نِگل گئی۔


کہ جا کر مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ سے کہہ کہ بنی اِسرائیل کو اپنے مُلک میں سے جانے دے۔


اور خُداوند نے ہارُونؔ سے کہا کہ بیابان میں جا کر مُوسیٰؔ سے مُلاقات کر۔ وہ گیا اور خُدا کے پہاڑ پر اُس سے مِلا اور اُسے بوسہ دِیا۔


تب مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ نے جا کر بنی اِسرائیل کے سب بزُرگوں کو ایک جگہ جمع کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات