Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 105:24 - کِتابِ مُقادّس

24 اور خُدا نے اپنے لوگوں کو خُوب بڑھایا اور اُن کو اُن کے مُخالِفوں سے زِیادہ قوّی کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 اَور یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو خُوب برکت دی، اَور اُن کے مُخالفوں کی بہ نِسبت اُن کا شُمار بڑھا دیا؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 वहाँ अल्लाह ने अपनी क़ौम को बहुत फलने फूलने दिया, उसने उसे उसके दुश्मनों से ज़्यादा ताक़तवर बना दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 وہاں اللہ نے اپنی قوم کو بہت پھلنے پھولنے دیا، اُس نے اُسے اُس کے دشمنوں سے زیادہ طاقت ور بنا دیا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 105:24
7 حوالہ جات  

پِھر تُو خُداوند اپنے خُدا کے حضُور یُوں کہنا کہ میرا باپ ایک ارامی تھا جو مَرنے پر تھا۔ وہ مِصرؔ میں جا کر وہاں رہا اور اُس کے لوگ تھوڑے سے تھے اور وہِیں وہ ایک بڑی اور زورآور اور کثِیرُالتعداد قَوم بن گیا۔


پس ایک شخص سے جو مُردہ سا تھا آسمان کے سِتاروں کے برابر کثِیر اور سمُندر کے کنارے کی ریت کے برابر بے شُمار اَولاد پَیدا ہُوئی۔


لیکن جب اُس وعدہ کی مِیعاد پُوری ہونے کو تھی جو خُدا نے ابرہامؔ سے فرمایا تھا تو مِصرؔ میں وہ اُمّت بڑھ گئی اور اُن کا شُمار زِیادہ ہوتا گیا۔


اور بنی اِسرائیل نے رعمسیسؔ سے سکّاتؔ تک پَیدل سفر کِیا اور بال بچّوں کو چھوڑ کر وہ کوئی چھ لاکھ مَرد تھے۔


اُس نے کہا مَیں خُدا تیرے باپ کا خُدا ہُوں۔ مِصرؔ میں جانے سے نہ ڈر کیونکہ مَیں وہاں تُجھ سے ایک بڑی قَوم پَیدا کرُوں گا۔


اور مَیں تیری نسل کو خاک کے ذرّوں کی مانِند بناؤں گا اَیسا کہ اگر کوئی شخص خاک کے ذرّوں کو گِن سکے تو تیری نسل بھی گِن لی جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات