Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 104:19 - کِتابِ مُقادّس

19 اُس نے چاند کو زمانوں کے اِمتیاز کے لِئے مُقرّر کِیا۔ آفتاب اپنے غرُوب کی جگہ جانتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 چاند موسموں میں اِمتیاز کرنے کا نِشان ہے، اَور سُورج اَپنے غروب ہونے کا وقت جانتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 तूने साल को महीनों में तक़सीम करने के लिए चाँद बनाया, और सूरज को ग़ुरूब होने के औक़ात मालूम हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 تُو نے سال کو مہینوں میں تقسیم کرنے کے لئے چاند بنایا، اور سورج کو غروب ہونے کے اوقات معلوم ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 104:19
9 حوالہ جات  

خُداوند جِس نے دِن کی روشنی کے لِئے سُورج کو مُقرّر کِیا اور جِس نے رات کی رَوشنی کے لِئے چاند اور سِتاروں کا نِظام قائِم کِیا جو سمُندر کو مَوجزن کرتا ہے جِس سے اُس کی لہریں شور کرتی ہیں یُوں فرماتا ہے۔ اُس کا نام ربُّ الافواج ہے۔


وہ آسمان کی اِنتہا سے نِکلتا ہے اور اُس کی گشت اُس کے کناروں تک ہوتی ہے اور اُس کی حرارت سے کوئی چِیز بے بہرہ نہیں۔


جب مَیں تیرے آسمان پر جو تیری دست کاری ہے اور چاند اور سِتاروں پر جِن کو تُو نے مُقرّر کِیا غَور کرتا ہُوں


کیا تُو نے اپنی عُمر میں کبھی صُبح پر حُکمرانی کی اور کیا تُو نے فجر کو اُس کی جگہ بتائی


یا جب تُو آسمان کی طرف نظر کرے اور تمام اجرامِ فلک یعنی سُورج اور چاند اور تاروں کو دیکھے تو گُمراہ ہو کر اُن ہی کو سِجدہ اور اُن کی عِبادت کرنے لگے جِن کو خُداوند تیرے خُدا نے رُویِ زمِین کی سب قَوموں کے لِئے رکھّا ہے۔


دِن تیرا ہے۔ رات بھی تیری ہی ہے۔ نُور اور آفتاب کو تُو ہی نے تیّار کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات