Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 104:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اَے میری جان! تُو خُداوند کو مُبارک کہہ۔ اَے خُداوند میرے خُدا! تُو نِہایت بزُرگ ہے۔ تُو حشمت اور جلال سے مُلبّس ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر۔ اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! آپ نہایت عظیم ہیں؛ آپ شان و شوکت سے مُلبّس ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ऐ मेरी जान, रब की सताइश कर! ऐ रब मेरे ख़ुदा, तू निहायत ही अज़ीम है, तू जाहो-जलाल से आरास्ता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اے میری جان، رب کی ستائش کر! اے رب میرے خدا، تُو نہایت ہی عظیم ہے، تُو جاہ و جلال سے آراستہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 104:1
16 حوالہ جات  

اَے خُداوند کی مخلُوقات! سب اُس کو مُبارک کہو۔ تُم جو اُس کے تسلُّط کے سب مقاموں میں ہو۔ اَے میری جان! تُو خُداوند کو مُبارک کہہ۔


خُداوند بزُرگ اور بے حد سِتایش کے لائِق ہے۔ اُس کی بزُرگی اِدراک سے باہر ہے۔


عظمت اور جلال اُس کے حضُور میں ہیں۔ قُدرت اور جمال اُس کے مَقدِس میں۔


ہاں اُس نے راست بازی کا بکتر پہنا اور نجات کا خود اپنے سر پر رکھّا اور اُس نے لِباس کی جگہ اِنتقام کی پوشاک پہنی اور غَیرت کے جُبّہ سے مُلبّس ہُؤا۔


خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ وہ شَوکت سے مُلبّس ہے۔ خُداوند قُدرت سے مُلبّس ہے۔ وہ اُس سے کمربستہ ہے۔ اِس لِئے جہان قائِم ہے اور اُسے جُنبش نہیں۔


اور مَیں نے خُداوند اپنے خُدا سے دُعا کی اور اِقرار کِیا اور کہا کہ اَے خُداوندِ عظِیم اور مُہِیب خُدا تُو اپنے فرمانبردار مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے اپنے عہد و رحم کو قائِم رکھتا ہے۔


گُنہگار زمِین پر سے فنا ہو جائیں اور شرِیر باقی نہ رہیں! اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ۔ خُداوند کی حمد کرو۔


کیا کوئی آدمی پوشِیدہ جگہوں میں چِھپ سکتا ہے کہ مَیں اُسے نہ دیکُھوں؟ خُداوند فرماتا ہے کیا زمِین و آسمان مُجھ سے معمُور نہیں ہیں؟ خُداوند فرماتا ہے۔


اَے خُداوند میرے خُدا! میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ سب پِیچھا کرنے والوں سے مُجھے بچا اور چُھڑا۔


اَے خُداوند میرے خُدا! اَے میرے قُدُّوس! کیا تُو ازل سے نہیں ہے؟ ہم نہیں مَریں گے۔ اَے خُداوند تُو نے اُن کو عدالت کے لِئے ٹھہرایا ہے اور اَے چٹان تُو نے اُن کو تادِیب کے لِئے مُقرّر کِیا ہے۔


میرے دیکھتے ہُوئے تخت لگائے گئے اور قدِیمُ الایّام بَیٹھ گیا۔ اُس کا لِباس برف سا سفید تھا اور اُس کے سر کے بال خالِص اُون کی مانِند تھے۔ اُس کا تخت آگ کے شُعلہ کی مانِند تھا اور اُس کے پہئے جلتی آگ کی مانِند تھے۔


کیونکہ خُداوند خُدایِ عظِیم ہے اور سب اِلہٰوں پر شاہِ عظِیم ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات