Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 103:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اُس نے اپنی راہیں مُوسیٰ پر اور اپنے کام بنی اِسرائیل پر ظاہِر کِئے

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 خُدا نے مَوشہ پر اَپنی راہیں، اَور بنی اِسرائیل پر اَپنے کارنامے ظاہر کیٔے:

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 उसने अपनी राहें मूसा पर और अपने अज़ीम काम इसराईलियों पर ज़ाहिर किए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اُس نے اپنی راہیں موسیٰ پر اور اپنے عظیم کام اسرائیلیوں پر ظاہر کئے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 103:7
19 حوالہ جات  

پس اگر مُجھ پر تیرے کرم کی نظر ہے تو مُجھ کو اپنی راہ بتا جِس سے مَیں تُجھے پہچان لُوں تاکہ مُجھ پر تیرے کرم کی نظر رہے اور یہ خیال رکھ کہ یہ قَوم تیری ہی اُمّت ہے۔


وہ اپنا کلام یعقُوب پر ظاہِر کرتا ہے اور اپنے آئِین و احکام اِسرائیل پر۔


اور اُس کے کاموں کو اور اُس کے عجائِب کو جو اُس نے اُن کو دِکھائے تھے بُھول گئے۔


اور اُن کو اپنے مُقدّس سبت سے واقِف کِیا اور اپنے بندہ مُوسیٰ کی معرفت اُن کو احکام اور آئِین اور شرِیعت دی۔


تُو نے مُوسیٰ اور ہارُون کے وسِیلہ سے گلّہ کی طرح اپنے لوگوں کی راہنُمائی کی۔


اور اُس وقت سے اب تک بنی اِسرائیل میں کوئی نبی مُوسیٰ کی مانِند جِس سے خُداوند نے رُوبرُو باتیں کِیں نہیں اُٹھا۔


اُس نے بادل کے سُتُون میں سے اُن سے کلام کِیا۔ اُنہوں نے اُس کی شہادتوں کو اور اُس آئِین کو جو اُس نے اُن کو دِیا تھا مانا۔


کیونکہ اُس نے یعقُوب میں ایک شہادت قائِم کی اور اِسرائیل میں شرِیعت مقرّر کی جِن کی بابت اُس نے ہمارے باپ دادا کو حُکم دِیا کہ وہ اپنی اَولاد کو اُن کی تعلِیم دیں۔


اور وہ لوگ دُور ہی کھڑے رہے اور مُوسیٰؔ اُس گہری تارِیکی کے نزدِیک گیا جہاں خُدا تھا۔


اور خُداوند کوہِ سیناؔ کی چوٹی پر اُترا اور خُداوند نے پہاڑ کی چوٹی پر مُوسیٰؔ کو بُلایا۔ سو مُوسیٰؔ اُوپر چڑھ گیا۔


اور سب لوگوں نے مِل کر جواب دِیا کہ جو کُچھ خُداوند نے فرمایا ہے وہ سب ہم کریں گے اور مُوسیٰؔ نے لوگوں کا جواب خُداوند کو جا کر سُنایا۔


اور حام کی سرزمِین میں عجائِب اور بحرِ قُلزؔم پر دہشت انگیز کام کِئے۔


پر میرا خادِم مُوسیٰؔ اَیسا نہیں ہے۔ وہ میرے سارے خاندان میں امانت دار ہے۔


اُس نے قَوموں کی مِیراث اپنے لوگوں کو دے کر اپنے کاموں کا زور اُن کو دِکھایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات