Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 103:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ اور اُس کی کِسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر، اَور اُن کی کسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 ऐ मेरी जान, रब की सताइश कर और जो कुछ उसने तेरे लिए किया है उसे भूल न जा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اے میری جان، رب کی ستائش کر اور جو کچھ اُس نے تیرے لئے کیا ہے اُسے بھول نہ جا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 103:2
17 حوالہ جات  

مَیں خُداوند کی شفقت کا ذِکر کرُوں گا۔ خُداوند ہی کی سِتایش کا۔ اُس سب کے مُطابِق جو خُداوند نے ہم کو عِنایت کِیا ہے اور اُس بڑی مِہربانی کا جو اُس نے اِسرائیل کے گھرانے پر اپنی خاص رحمت اور فراوان شفقت کے مُطابِق ظاہِر کی ہے۔


خُداوند کی سب نِعمتیں جو مُجھے مِلیں مَیں اُن کے عِوض میں اُسے کیا دُوں؟


اُن عجِیب کاموں کو جو اُس نے کِئے۔ اُس کے عجائِب اور مُنہ کے احکام کو یاد رکھّو۔


تو تُو ہوشیار رہنا تا اَیسا نہ ہو کہ تُو خُداوند کو جو تُجھ کو مُلکِ مِصرؔ یعنی غُلامی کے گھر سے نِکال لایا بُھول جائے۔


لیکن حِزقیاہ نے اُس اِحسان کے لائِق جو اُس پر کِیا گیا عمل نہ کِیا کیونکہ اُس کے دِل میں گھمنڈ سما گیا اِس لِئے اُس پر اور یہُوداؔہ اور یروشلیِم پر غضب بھڑکا۔


تُو اُس چٹان سے غافِل ہو گیا جِس نے تُجھے پَیدا کِیا تھا۔ تُو خُدا کو بُھول گیا جِس نے تُجھے خلق کِیا


کیا تُم اَے بے وقُوف اور کم عقل لوگو! اِس طرح خُداوند کو بدلہ دو گے؟ کیا وہ تُمہارا باپ نہیں جِس نے تُم کو خرِیدا ہے؟ اُس ہی نے تُم کو بنایا اور قیام بخشا۔


وہ اپنے مُنّجی خُدا کو بُھول گئے جِس نے مِصرؔ میں بڑے بڑے کام کِئے


ہمارے باپ دادا مِصرؔ میں تیرے عجائِب نہ سمجھے۔ اُنہوں نے تیری شفقت کی کثرت کو یاد نہ کِیا۔ بلکہ سمُندر پر یعنی بحرِ قُلزؔم پر باغی ہُوئے۔


یہ کَون ہے جو ادُوؔم سے اور سُرخ پوشاک پہنے بُصراؔہ سے آتا ہے؟ یہ جِس کا لِباس درخشان ہے اور اپنی توانائی کی بزُرگی سے خِرامان ہے؟ یہ مَیں ہُوں جو صادِقُ القَول اور نجات دینے پر قادِر ہُوں۔


پیشواؤں نے جو اِسرائیلؔ کی پیشوائی کی اور لوگ خُوشی خُوشی بھرتی ہُوئے اِس کے لِئے خُداوند کو مُبارک کہو۔


میرا دِل اِسرائیلؔ کے حاکِموں کی طرف لگا ہے۔ جو لوگوں کے بِیچ خُوشی خُوشی بھرتی ہُوئے۔ تُم خُداوند کو مُبارک کہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات