Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 102:2 - کِتابِ مُقادّس

2 میری مُصِیبت کے دِن مُجھ سے رُوپوش نہ ہو۔ اپنا کان میری طرف جُھکا۔ جِس دِن مَیں فریاد کرُوں مُجھے جلد جواب دے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 میری مُصیبت کے وقت اَپنا مُنہ مُجھ سے نہ چھُپائیں۔ میری طرف متوجّہ ہوں؛ اَور اَپنا کان میری طرف لگائیں؛ مُجھے جلد جَواب دیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 जब मैं मुसीबत में हूँ तो अपना चेहरा मुझसे छुपाए न रख बल्कि अपना कान मेरी तरफ़ झुका। जब मैं पुकारूँ तो जल्द ही मेरी सुन।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 جب مَیں مصیبت میں ہوں تو اپنا چہرہ مجھ سے چھپائے نہ رکھ بلکہ اپنا کان میری طرف جھکا۔ جب مَیں پکاروں تو جلد ہی میری سن۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 102:2
21 حوالہ جات  

اپنے بندہ سے رُوپوشی نہ کر کیونکہ مَیں مُصِیبت میں ہُوں۔ جلد مُجھے جواب دے۔


مَیں بھی خُداوند کی راہ دیکُھوں گا جو اَب یعقُوبؔ کے گھرانے سے اپنا مُنہ چِھپاتا ہے۔ مَیں اُس کا اِنتظار کرُوں گا۔


مُجھ سے رُوپوش نہ ہو۔ اپنے بندہ کو قہر سے نہ نِکال۔ تُو میرا مددگار رہا ہے۔ نہ مُجھے ترک کر نہ مُجھے چھوڑ اَے میرے نجات دینے والے خُدا!


تُو اپنا چہرہ چِھپا لیتا ہے اور یہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ تُو اِن کا دَم روک لیتا ہے اور یہ مَر جاتے ہیں اور پِھر مِٹّی میں مِل جاتے ہیں۔


اَے خُدا! مُجھے چُھڑانے کے لِئے۔ اَے خُداوند! میری مدد کے لِئے جلدی کر۔


تُم کِسی اَیسی آزمایش میں نہیں پڑے جو اِنسان کی برداشت سے باہر ہو اور خُدا سچّا ہے۔ وہ تُم کو تُمہاری طاقت سے زِیادہ آزمایش میں نہ پڑنے دے گا بلکہ آزمایش کے ساتھ نِکلنے کی راہ بھی پَیدا کر دے گا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔


اَے خُداوند! جلد مُجھے جواب دے۔ میری رُوح گُداز ہو چلی۔ اپنا چہرہ مُجھ سے نہ چِھپا۔ اَیسا نہ ہو کہ مَیں قبر میں اُترنے والوں کی مانِند ہو جاؤُں۔


اپنی صداقت میں مُجھے رہائی دے اور چُھڑا۔ میری طرف کان لگا اور مُجھے بچا لے۔


جب تُو سَیلاب میں سے گُذرے گا تو مَیں تیرے ساتھ ہُوں گا اور جب تُو ندیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہ ڈُبائیں گی۔ جب تُو آگ پر چلے گا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اور شُعلہ تُجھے نہ جلائے گا۔


اَے خُداوند! مِہربانی کر کے مُجھے چُھڑا۔ اَے خُداوند! میری مدد کے لِئے جلدی کر۔


اپنا کان میری طرف جُھکا۔ جلد مُجھے چُھڑا۔ تُو میرے لِئے مضبُوط چٹان میرے بچانے کو پناہ گاہ ہو۔


لیکن تُو اَے خُداوند! دُور نہ رہ۔ اَے میرے چارہ ساز! میری مدد کے لِئے جلدی کر۔


اَے خُداوند کب تک؟ کیا تُو ہمیشہ مُجھے بُھولا رہے گا؟ تُو کب تک اپنا چہرہ مُجھ سے چِھپائے رکھّے گا؟


جب وہ راحت بخشے تو کَون مُلزم ٹھہرا سکتا ہے؟ جب وہ مُنہ چِھپا لے تو کَون اُسے دیکھ سکتا ہے؟ خواہ کوئی قَوم ہو یا آدمی۔ دونوں کے ساتھ یکساں سلُوک ہے۔


تُو میرا گُناہ کیوں نہیں مُعاف کرتا اور میری بدکاری کیوں نہیں دُور کر دیتا؟ اب تو مَیں مِٹّی میں سو جاؤُں گا اور تُو مُجھے خُوب ڈُھونڈے گا پر مَیں نہ ہُوں گا۔


اور یُوں ہو گا کہ مَیں اُن کے پُکارنے سے پہلے جواب دُوں گا اور وہ ہنُوز کہہ نہ چُکیں گے کہ مَیں سُن لُوں گا۔


اور ایک مُدّ ت کے بعد یُوں ہُؤا کہ مِصرؔ کا بادشاہ مَر گیا اور بنی اِسرائیل اپنی غُلامی کے سبب سے آہ بھرنے لگے اور روئے اور اُن کا رونا جو اُن کی غُلامی کے باعِث تھا خُدا تک پُہنچا۔


اور خُدا نے اُن کا کراہنا سُنا اور خُدا نے اپنے عہد کو جو ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ کے ساتھ تھا یاد کِیا۔


اَے خُداوند! حق کو سُن۔ میری فریاد پر توجُّہ کر۔ میری دُعا پر جو بے رِیا لبوں سے نِکلتی ہے کان لگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات