Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 10:9 - کِتابِ مُقادّس

9 وہ پوشِیدہ مقام میں شیرِ بَبر کی طرح دبک کر بَیٹھتا ہے۔ وہ غرِیب کے پکڑنے کو گھات لگائے رہتا ہے۔ وہ غرِیب کو اپنے جال میں پھنسا کر پکڑ لیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 وہ دبک کر بیٹھا رہتاہے، جَیسے جھاڑی میں شیر۔ اَور بے قُصُور اَور غریب کو پکڑنے کے لیٔے گھات لگائے رہتاہے، اَور اُنہیں پکڑکر اَپنے جال میں گھسیٹ کر لے جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 जंगल में बैठे शेरबबर की तरह ताक में रहकर वह मुसीबतज़दा पर हमला करने का मौक़ा ढूँडता है। जब उसे पकड़ ले तो उसे अपने जाल में घसीटकर ले जाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 جنگل میں بیٹھے شیرببر کی طرح تاک میں رہ کر وہ مصیبت زدہ پر حملہ کرنے کا موقع ڈھونڈتا ہے۔ جب اُسے پکڑ لے تو اُسے اپنے جال میں گھسیٹ کر لے جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 10:9
28 حوالہ جات  

وہ اُس بَبر کی مانِند ہے جو پھاڑنے پر حرِیص ہو۔ وہ گویا جوان بَبر ہے جو پوشِیدہ جگہوں میں دبکا ہُؤا ہے۔


کیونکہ دیکھ! وہ میری جان کی گھات میں ہیں۔ اَے خُداوند! میری خطا یا میرے گُناہ کے بغَیر زبردست لوگ میرے خِلاف اِکٹّھے ہوتے ہیں۔


دِین دار آدمی دُنیا سے جاتے رہے۔ لوگوں میں کوئی راستباز نہیں۔ وہ سب کے سب گھات میں بَیٹھے ہیں کہ خُون کریں۔ ہر شخص جال بِچھا کر اپنے بھائی کا شِکار کرتا ہے۔


میری سب ہڈِّیاں کہیں گی اَے خُداوند! تُجھ سا کَون ہے جو غرِیب کو اُس کے ہاتھ سے جو اُس سے زورآور ہے اور مسکِین و مُحتاج کو غارت گر سے چُھڑاتا ہے؟


مزدُور جو نہ چَرواہا ہے نہ بھیڑوں کا مالِک۔ بھیڑئے کو آتے دیکھ کر بھیڑوں کو چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے اور بھیڑیا اُن کو پکڑتا اور پراگندہ کرتا ہے۔


چرواہوں کے نَوحہ کی آواز آتی ہے کیونکہ اُن کی حشمت غارت ہُوئی۔ جوان بَبروں کی گرج سُنائی دیتی ہے کیونکہ یَردؔن کا جنگل برباد ہو گیا۔


تُو نے اُسی کے لٹھ سے اُس کے بہادُروں کے سر پھوڑے۔ وہ مُجھے پراگندہ کرنے کو گِردباد کی طرح آئے وہ غرِیبوں کو تنہائی میں نِگل جانے پر خُوش تھے۔


کیا شیرِ بَبر جنگل میں گرجے گا جب کہ اُس کو شِکار نہ مِلا ہو؟ اور اگر جوان شیر نے کُچھ نہ پکڑا ہو تو کیا وہ غار میں سے اپنی آواز کو بُلند کرے گا؟


اِس مُلک کے لوگوں نے سِتم گری اور لُوٹ مار کی ہے اور غرِیب اور مُحتاج کو ستایا ہے اور پردیسِیوں پر ناحق سختی کی ہے۔


وہ میرے لِئے گھات میں بَیٹھا ہُؤا رِیچھ اور کمِین گاہ کا شیرِ بَبر ہے۔


اور بخِیل کے ہتھیار زبُون ہیں۔ وہ بُرے منصُوبے باندھا کرتا ہے تاکہ جُھوٹی باتوں سے مِسکِین کو اور مُحتاج کو جب کہ وہ حق بیان کرتا ہو ہلاک کرے۔


خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے کہ اِس کے کیا معنی ہیں کہ تُم میرے لوگوں کو دباتے اور مِسکِینوں کے سرکُچلتے ہو؟


مِسکِینوں پر شرِیر حاکِم گرجتے ہُوئے شیر اور شِکار کے طالِب رِیچھ کی مانِند ہے۔


جو اپنے فائِدہ کے لِئے مِسکِین پر ظُلم کرتا ہے اور جو مال دار کو دیتا ہے یقِیناً مُحتاج ہو جائے گا۔


مِسکِین پر ظُلم کرنے والا اُس کے خالِق کی اِہانت کرتا ہے لیکن اُس کی تعظِیم کرنے والا مُحتاجوں پر رحم کرتا ہے۔


مغرُوروں نے میرے لِئے پھندے اور رسِیّوں کو چِھپایا ہے۔ اُنہوں نے راہ کے کنارے جال لگایا ہے۔ اُنہوں نے میرے لِئے دام بِچھا رکھّے ہیں۔ (سِلاہ)


غرِیبوں کی تباہی اور مِسکِینوں کی آہ کے سبب سے خُداوند فرماتا ہے کہ اب مَیں اُٹھُوں گا اور جِس پر وہ پُھنکارتے ہیں اُسے امن و امان میں رکھُّوں گا۔


لیکن تُو اُن کی نہ ماننا کیونکہ اُن میں چالِیس شخص سے زِیادہ اُس کی گھات میں ہیں جِنہوں نے لَعنت کی قَسم کھائی ہے کہ جب تک اُسے مار نہ ڈالیں نہ کھائیں گے نہ پِئیں گے اور اب وہ تیّار ہیں۔ صِرف تیرے وعدہ کا اِنتِظار ہے۔


وہ اُن سب کو شست سے اُٹھا لیتے ہیں اور اپنے جال میں پھنساتے ہیں اور مہا جال میں جمع کرتے ہیں اِس لِئے وہ شادمان اور خُوش وقت ہیں۔


کیونکہ میرے لوگوں میں شرِیر پائے جاتے ہیں۔ وہ پھندا لگانے والوں کی مانِند گھات میں بَیٹھتے ہیں۔ وہ جال پَھیلاتے اور آدمِیوں کو پکڑتے ہیں۔


شرِیروں نے تلوار نِکالی اور کمان کھینچی ہے تاکہ غرِیب اور مُحتاج کو گِرا دیں اور راست رَو کو قتل کریں۔


کیونکہ وہ مُحتاج کے دہنے ہاتھ کھڑا ہو گا تاکہ اُس کی جان پر فتویٰ دینے والوں سے اُسے رہائی دے۔


جب وہ اپنی ماندوں میں بَیٹھے ہوں اور گھات لگائے آڑ میں دبکے ہوں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات