Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 10:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اُس کا مُنہ لَعنت و دغا اور ظُلم سے پُر ہے۔ شرارت اور بدی اُس کی زُبان پر ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُس کا مُنہ لعنت، فریب اَور ظُلم سے بھرا رہتاہے؛ شرارت اَور بدی اُس کی زبان پر ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 उसका मुँह लानतों, फ़रेब और ज़ुल्म से भरा रहता, उस की ज़बान नुक़सान और आफ़त पहुँचाने के लिए तैयार रहती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اُس کا منہ لعنتوں، فریب اور ظلم سے بھرا رہتا، اُس کی زبان نقصان اور آفت پہنچانے کے لئے تیار رہتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 10:7
29 حوالہ جات  

دیکھو اُسے بدی کا دردِ زِہ لگا ہے! بلکہ وہ شرارت سے باردار ہُؤا اور اُس سے جُھوٹ پَیدا ہُوا۔


خواہ شرارت اُس کو مِیٹھی لگے۔ خواہ وہ اُسے اپنی زُبان کے نِیچے چِھپائے۔


مُجھے بچا اور پردیسیوں کے ہاتھ سے چُھڑا جِن کے مُنہ سے بطالت نِکلتی رہتی ہے اور جِن کا دہنا ہاتھ جُھوٹ کا دہنا ہاتھ ہے۔


مُجھے گھیرنے والوں کے مُنہ کی شرارت اُن ہی کے سر پر پڑے۔


اُنہوں نے اپنی زُبان سانپ کی طرح تیز کر رکھّی ہے۔ اُن کے ہونٹوں کے نِیچے افعی کا زہر ہے۔ (سِلاہ)


وہ ٹھٹھّا مارتے اور شرارت سے ظُلم کی باتیں کرتے ہیں۔ وہ بڑا بول بولتے ہیں۔


جِنہوں نے اپنی زُبان تلوار کی طرح تیز کی اور تلخ باتوں کے تِیروں کا نشانہ لِیا ہے


وہ اپنے مُنہ کے گُناہ اور اپنے ہونٹوں کی باتوں اور اپنی لعن طعن اور جُھوٹ بولنے کے باعِث اپنے غرُور میں پکڑے جائیں۔


اَے دغاباز زُبان! تُو مُہلِک باتوں کو پسند کرتی ہے۔


اُس کے مُنہ میں بدی اور فریب کی باتیں ہیں۔ وہ دانِش اور نیکی سے دست بردار ہو گیا ہے۔


اَے سانپ کے بچّو تُم بُرے ہو کر کیونکر اچّھی باتیں کہہ سکتے ہو؟ کیونکہ جو دِل میں بھرا ہے وُہی مُنہ پر آتا ہے۔


تیرا مسکن فریب کے درمِیان ہے۔ خُداوند فرماتا ہے فریب ہی سے وہ مُجھ کو جاننے سے اِنکار کرتے ہیں۔


وہ اپنی زُبان کو ناراستی کی کمان بناتے ہیں۔ وہ مُلک میں زورآور ہو گئے ہیں لیکن راستی کے لِئے نہیں کیونکہ وہ بُرائی سے بُرائی تک بڑھتے جاتے ہیں اور مُجھ کو نہیں جانتے خُداوند فرماتا ہے۔


کوئی اِنصاف کی بات پیش نہیں کرتا اور کوئی سچّائی سے حُجّت نہیں کرتا۔ وہ بطالت پر توکُّل کرتے ہیں اور جُھوٹ بولتے ہیں۔ وہ زِیان کاری سے باردار ہو کر بدکرداری کو جنم دیتے ہیں۔


بطالت اور دروغ گوئی کو مُجھ سے دُور کر دے اور مُجھ کو نہ کنگال کر نہ دَولت مند۔ میری ضرُورت کے مُطابِق مُجھے روزی دے۔


دروغ گوئی سے خزانے حاصِل کرنا بے ٹھکانا بُخارات کی مانِند ہے اور اُن کے طالِب مَوت کے طالِب ہیں۔


جِن کے مُنہ سے بطالت نِکلتی رہتی ہے اور جِن کا دہنا ہاتھ جُھوٹ کا دہنا ہاتھ ہے۔


وہ اُس کو اُس کے مرتبہ سے گِرا دینے ہی کا مشوَرہ کرتے رہتے ہیں۔ وہ جُھوٹ سے خُوش ہوتے ہیں۔ وہ اپنے مُنہ سے تو برکت دیتے ہیں پر دِل میں لَعنت کرتے ہیں۔ (سِلاہ)


شرِیر پَیدایش ہی سے کج رَوی اِختیار کرتے ہیں۔ وہ پَیدا ہوتے ہی جُھوٹ بول کر گُمراہ ہو جاتے ہیں۔


اُس کا مُنہ مکھّن کی مانِند چِکنا تھا پر اُس کے دِل میں جنگ تھی۔ اُس کی باتیں تیل سے زِیادہ مُلائِم پر ننگی تلواریں تِھیں۔


جب وہ مُجھ سے مِلنے کو آتا ہے تو جُھوٹی باتیں بکتا ہے۔ اُس کا دِل اپنے اندر بدی سمیٹتا ہے۔ وہ باہر جا کر اُسی کا ذِکر کرتا ہے۔


وہ اپنے اپنے ہمسایہ سے جُھوٹ بولتے ہیں۔ وہ خُوشامدی لبوں سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں۔


کیونکہ اُن کے مُنہ میں ذرا سچّائی نہیں۔ اُن کا باطِن محض شرارت ہے۔ اُن کا گلا کُھلی قبر ہے۔ وہ اپنی زُبان سے خُوشامد کرتے ہیں۔


وہ شرارت سے باردار ہوتے ہیں اور بدی پَیدا ہوتی ہے اور اُن کا پیٹ دغا کو تیّار کرتا ہے۔


تیرے مُنہ سے بدی نِکلتی ہے اور تیری زُبان فریب گھڑتی ہے۔


قہر میں اُن کو فنا کر دے۔ فنا کر دے تاکہ وہ نابُود ہو جائیں اور وہ زمِین کی اِنتہا تک جان لیں کہ خُدا یعقُوب پر حُکمران ہے۔ (سِلاہ)


تُم جو چاہتے ہو کہ مُحتاجوں کو نِگل جاؤ اور مِسکِینوں کو مُلک سے نیست کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات