Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 6:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اَے کاہِل! چیونٹی کے پاس جا۔ اُس کی روِشوں پر غَور کر اور دانِش مند بن۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اَے کاہل! چیونٹی کے پاس جا؛ اَور اُس کی روِشوں پر غور کر اَور دانشمند بَن جا!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 ऐ काहिल, चियूँटी के पास जाकर उस की राहों पर ग़ौर कर! उसके नमूने से हिकमत सीख ले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اے کاہل، چیونٹی کے پاس جا کر اُس کی راہوں پر غور کر! اُس کے نمونے سے حکمت سیکھ لے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 6:6
24 حوالہ جات  

کاہِل آدمی جاڑے کے باعِث ہل نہیں چلاتا اِس لِئے فصل کاٹنے کے وقت وہ بِھیک مانگے گا اور کُچھ نہ پائے گا۔


کام میں سُستی کرنے والا مُسرِف کا بھائی ہے


اَے کاہِل! تُو کب تک پڑا رہے گا؟ تُو نِیند سے کب اُٹھے گا؟


تاکہ تُم سُست نہ ہو جاؤ بلکہ اُن کی مانِند بنو جو اِیمان اور تحمُّل کے باعِث وعدوں کے وارِث ہوتے ہیں۔


سُست آدمی آرزُو کرتا ہے پر کُچھ نہیں پاتا لیکن مِحنتی کی جان فربہ ہو گی۔


اُس کے مالِک نے جواب میں اُس سے کہا اَے شرِیر اور سُست نَوکر! تُو جانتا تھا کہ جہاں مَیں نے نہیں بویا وہاں سے کاٹتا ہُوں اور جہاں مَیں نے نہیں بکھیرا وہاں سے جمع کرتا ہُوں۔


چیونٹیاں کمزور مخلُوق ہیں تَو بھی گرمی میں اپنے لِئے خُوراک جمع کر رکھتی ہیں


کوشِش میں سُستی نہ کرو۔ رُوحانی جوش میں بھرے رہو۔ خُداوند کی خِدمت کرتے رہو۔


کاہِل کی تمنا اُسے مار ڈالتی ہے کیونکہ اُس کے ہاتھ مِحنت سے اِنکار کرتے ہیں۔


کاہِلی نِیند میں غرق کر دیتی ہے اور کاہِل آدمی بُھوکا رہے گا۔


سُست آدمی کہتا ہے باہر شیر کھڑا ہے۔ مَیں گلیوں میں پھاڑا جاؤُں گا۔


جَیسا دانتوں کے لِئے سِرکہ اور آنکھوں کے لِئے دُھواں وَیسا ہی کاہِل اپنے بھیجنے والوں کے لِئے ہے۔


سُست آدمی اپنا ہاتھ تھالی میں ڈالتا ہے اور اِتنا بھی نہیں کرتا کہ پِھر اُسے اپنے مُنہ تک لائے۔


ہوا کے پرِندوں کو دیکھو کہ نہ بوتے ہیں نہ کاٹتے۔ نہ کوٹِھیوں میں جمع کرتے ہیں تَو بھی تُمہارا آسمانی باپ اُن کو کِھلاتا ہے۔ کیا تُم اُن سے زِیادہ قدر نہیں رکھتے؟


کاہِل کی راہ کانٹوں کی آڑ سی ہے پر راست کاروں کی روِش شاہراہ کی مانِند ہے۔


کیونکہ پرِندہ کی آنکھوں کے سامنے جال بِچھانا عبث ہے۔


بَیل اپنے مالِک کو پہچانتا ہے اور گدھا اپنے صاحِب کی چرنی کو لیکن بنی اِسرائیل نہیں جانتے۔ میرے لوگ کُچھ نہیں سوچتے۔


اَے میرے بیٹے! تُو سُن اور دانا بن اور اپنے دِل کی راہبری کر۔


چار ہیں جو زمِین پر ناچِیز ہیں لیکن بُہت دانا ہیں۔


ہاں ہوائی لقلق اپنے مُقرّرہ وقتوں کو جانتا ہے اور قُمری اور ابابِیل اور کُلنگ اپنے آنے کا وقت پہچان لیتے ہیں لیکن میرے لوگ خُداوند کے احکام کو نہیں پہچانتے۔


جو ڈِھیلے ہاتھ سے کام کرتا ہے کنگال ہو جاتا ہے لیکن مِحنتی کا ہاتھ دَولت مند بنا دیتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات