Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 4:19 - کِتابِ مُقادّس

19 شرِیروں کی راہ تارِیکی کی مانِند ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ کِن چِیزوں سے اُن کو ٹھوکر لگتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 لیکن بدکاروں کی راہ گہری تاریکی کی مانند ہوتی ہے؛ وہ نہیں جانتے کہ وہ کِن چیزوں سے ٹھوکر کھا جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 इसके मुक़ाबले में बेदीन का रास्ता गहरी तारीकी की मानिंद है, उन्हें पता ही नहीं चलता कि किस चीज़ से ठोकर खाकर गिर गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اِس کے مقابلے میں بےدین کا راستہ گہری تاریکی کی مانند ہے، اُنہیں پتا ہی نہیں چلتا کہ کس چیز سے ٹھوکر کھا کر گر گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 4:19
16 حوالہ جات  

پس یِسُوعؔ نے اُن سے کہا کہ اور تھوڑی دیر تک نُور تُمہارے درمِیان ہے۔ جب تک نُور تُمہارے ساتھ ہے چلے چلو۔ اَیسا نہ ہو کہ تارِیکی تُمہیں آ پکڑے اور جو تارِیکی میں چلتا ہے وہ نہیں جانتا کہ کِدھر جاتا ہے۔


اِس لِئے اُن کے راہ اُن کے حق میں اَیسی ہو گی جَیسے تارِیکی میں پِھسلنی جگہ۔ وہ اُس میں رگیدے جائیں گے اور وہاں گِریں گے کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں اُن پر بلا لاؤُں گا یعنی اُن کی سزا کا سال۔


وہ اپنے مُقدّسوں کے پاؤں کو سنبھالے رہے گا پر شرِیر اندھیرے میں خاموش کِئے جائیں گے کیونکہ قُوّت ہی سے کوئی فتح نہیں پائے گا۔


خُداوند اپنے خُدا کی تمجِید کرو اِس سے پہلے کہ وہ تارِیکی لائے اور تُمہارے پاؤں گُھپ اندھیرے میں ٹھوکر کھائیں اور جب تُم رَوشنی کا اِنتِظار کرو تو وہ اُسے مَوت کے سایہ سے بدل ڈالے اور اُسے سخت تارِیکی بنا دے۔


لیکن اگر کوئی رات کو چلے تو ٹھوکر کھاتا ہے کیونکہ اُس میں رَوشنی نہیں۔


اُنہیں چھوڑ دو۔ وہ اندھے راہ بتانے والے ہیں اور اگر اندھے کو اندھا راہ بتائے گا تو دونوں گڑھے میں گِریں گے۔


اُس وقت مَیں اُن سے صاف کہہ دُوں گا کہ میری کبھی تُم سے واقفِیّت نہ تھی۔ اَے بدکارو میرے پاس سے چلے جاؤ۔


جو راست بازی کی راہ کو ترک کرتے ہیں تاکہ تارِیکی کی راہوں میں چلیں۔


وہ رَوشنی سے اندھیرے میں ہنکا دِیا جائے گا اور دُنیا سے کھدیڑ دِیا جائے گا۔


وہ روشنی کے بغَیر تارِیکی میں ٹٹولتے پِھرتی ہیں اور وہ اُنہیں اَیسا بنا دیتا ہے کہ متوالے کی طرح لڑکھڑاتے ہُوئے چلتے ہیں۔


اُنہیں دِن دِہاڑے اندھیرے سے پالا پڑتا ہے اور وہ دوپہر کے وقت اَیسے ٹٹولتے پِھرتے ہیں جَیسے رات کو۔


لیکن جو اپنے بھائی سے عداوت رکھتا ہے وہ تارِیکی میں ہے اور تارِیکی ہی میں چلتا ہے اور یہ نہیں جانتا کہ کہاں جاتا ہے کیونکہ تارِیکی نے اُس کی آنکھیں اَندھی کر دی ہیں۔


وہ نہ تو کُچھ جانتے ہیں نہ سمجھتے ہیں۔ وہ اندھیرے میں اِدھر اُدھر چلتے ہیں۔ زمِین کی سب بُنیادیں ہل گئی ہیں۔


کج رَوکی راہ میں کانٹے اور پھندے ہیں جو اپنی جان کی نِگہبانی کرتا ہے اُن سے دُور رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات