Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 30:17 - کِتابِ مُقادّس

17 وہ آنکھ جو اپنے باپ کی ہنسی کرتی ہے اور اپنی ماں کی فرمانبرداری کو حقِیر جانتی ہے وادی کے کوّے اُس کو اُچک لے جائیں گے اور گِدھ کے بچّے اُسے کھائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 ”آنکھ جو باپ کا مذاق اُڑاتی ہے، اَور ماں کی فرمانبرداری کو حقیر جانتی ہے، وادی کے کوّے اُسے نوچ نوچ کر نکال لیں گے، عُقاب اُسے چٹ کر جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 जो आँख बाप का मज़ाक़ उड़ाए और माँ की हिदायत को हक़ीर जाने उसे वादी के कौवे अपनी चोंचों से निकालेंगे और गिद्ध के बच्चे खा जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 جو آنکھ باپ کا مذاق اُڑائے اور ماں کی ہدایت کو حقیر جانے اُسے وادی کے کوّے اپنی چونچوں سے نکالیں گے اور گِدھ کے بچے کھا جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 30:17
14 حوالہ جات  

اپنے باپ کا جِس سے تُو پَیدا ہُؤا شنوا ہو اور اپنی ماں کو اُس کے بڑھاپے میں حِقیر نہ جان۔


ایک پُشت اَیسی ہے جو اپنے باپ پر لَعنت کرتی ہے اور اپنی ماں کو مُبارک نہیں کہتی۔


اور جو کوئی اپنے باپ یا اپنی ماں پر لَعنت کرے وہ ضرُور جان سے مارا جائے۔ اُس نے اپنے باپ یا ماں پر لَعنت کی ہے۔ سو اُس کا خُون اُسی کی گردن پر ہو گا۔


جو اپنے باپ یا اپنی ماں پر لَعنت کرتا ہے اُس کا چراغ گہری تارِیکی میں بُجھایا جائے گا۔


تب ایّاہ کی بیٹی رِصفہ نے ٹاٹ لِیا اور فصل کے شرُوع سے اُس کو اپنے لِئے چٹان پر بِچھائے رہی جب تک کہ آسمان سے اُن پر بارِش نہ ہُوئی اور اُس نے نہ تو دِن کے وقت ہوا کے پرِندوں کو اور نہ رات کے وقت جنگلی درِندوں کو اُن پر آنے دِیا۔


اور اُس فِلستی نے داؤُد سے کہا تُو میرے پاس آ اور مَیں تیرا گوشت ہوائی پرِندوں اور جنگلی درِندوں کو دُوں گا۔


اور تیری لاش ہوا کے پرِندوں اور زمِین کے درِندوں کی خُوراک ہو گی اور کوئی اُن کو ہنکا کر بھگانے کو بھی نہ ہو گا۔


دانا بیٹا باپ کو خُوش رکھتا ہے پر احمق اپنی ماں کی تحِقیر کرتا ہے۔


تِین چِیزیں میرے نزدِیک بُہت ہی عجِیب ہیں بلکہ چار ہیں جِن کو مَیں نہیں جانتا۔


ربُّ الافواج تُم کو فرماتا ہے اَے میرے نام کی تحقِیر کرنے والے کاہِنو! بیٹا اپنے باپ کی اور نَوکر اپنے آقا کی تعظِیم کرتا ہے۔ پس اگر مَیں باپ ہُوں تو میری عِزّت کہاں ہے؟ اور اگر آقا ہُوں تو میرا خَوف کہاں ہے؟ پر تُم کہتے ہو ہم نے کِس بات میں تیرے نام کی تحقِیر کی؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات