Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 30:12 - کِتابِ مُقادّس

12 ایک پُشت اَیسی ہے جو اپنی نِگاہ میں پاک ہے لیکن اُس کی گندگی اُس سے دھوئی نہیں گئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 بعض اَیسے لوگ ہیں جو اَپنی نگاہ میں تو پاک ہیں لیکن پھر بھی اَپنی گندگی سے پاک نہیں ہو پایٔے؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 ऐसी नसल भी है जो अपनी नज़र में पाक-साफ़ है, गो उस की ग़िलाज़त दूर नहीं हुई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 ایسی نسل بھی ہے جو اپنی نظر میں پاک صاف ہے، گو اُس کی غلاظت دُور نہیں ہوئی۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 30:12
26 حوالہ جات  

فریسی کھڑا ہو کر اپنے جی میں یُوں دُعا کرنے لگا کہ اَے خُدا! مَیں تیرا شُکر کرتا ہُوں کہ باقی آدمِیوں کی طرح ظالِم بے اِنصاف زِنا کار یا اِس محصُول لینے والے کی مانِند نہیں ہُوں۔


اِنسان کی نظر میں اُس کی سب روِشیں پاک ہیں لیکن خُداوند رُوحوں کو جانچتا ہے۔


وہ دِین داری کی وضع تو رکھّیں گے مگر اُس کے اثر کو قبُول نہ کریں گے اَیسوں سے بھی کنارہ کرنا۔


تَو بھی تُو کہتی ہے مَیں بے قُصُور ہُوں۔ اُس کا غضب یقِیناً مُجھ پر سے ٹل جائے گا۔ دیکھ مَیں تُجھ پر فتویٰ دُوں گا کیونکہ تُو کہتی ہے مَیں نے گُناہ نہیں کِیا۔


تو اُس نے ہم کو نجات دی مگر راست بازی کے کاموں کے سبب سے نہیں جو ہم نے خُود کِئے بلکہ اپنی رحمت کے مُطابِق نئی پَیدایش کے غُسل اور رُوحُ القُدس کے ہمیں نیا بنانے کے وسِیلہ سے۔


اُس نے اُن سے کہا کہ تُم وہ ہو کہ آدمِیوں کے سامنے اپنے آپ کو راست باز ٹھہراتے ہو لیکن خُدا تُمہارے دِلوں کو جانتا ہے کیونکہ جو چِیز آدمِیوں کی نظر میں عالی قدر ہے وہ خُدا کے نزدِیک مکرُوہ ہے۔


تب تُم پر صاف پانی چِھڑکُوں گا اور تُم پاک صاف ہو گے اور مَیں تُم کو تُمہاری تمام گندگی سے اور تُمہارے سب بُتوں سے پاک کرُوں گا۔


جو کہتے ہیں تُو الگ ہی کھڑا رہ۔ میرے نزدِیک نہ آ کیونکہ مَیں تُجھ سے زِیادہ پاک ہُوں۔ یہ میری ناک میں دُھوئیں کی مانِند اور دِن بھر جلنے والی آگ کی طرح ہیں۔


اِنسان کی ہر ایک روِش اُس کی نظر میں راست ہے پر خُداوند دِلوں کو جانچتا ہے۔


اور بعض تُم میں اَیسے ہی تھے بھی مگر تُم خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے نام سے اور ہمارے خُدا کے رُوح سے دُھل گئے اور پاک ہُوئے اور راست باز بھی ٹھہرے۔


اُس روز گُناہ اور ناپاکی دھونے کو داؤُد کے گھرانے اور یروشلیِم کے باشِندوں کے لِئے ایک سوتا پُھوٹ نِکلے گا۔


اَے یروشلیِم! تُو اپنے دِل کو شرارت سے پاک کر تاکہ تُو رہائی پائے۔ بُرے خیالات کب تک تیرے دِل میں رہیں گے؟


اپنے آپ کو دھو۔ اپنے آپ کو پاک کرو۔ اپنے بُرے کاموں کو میری آنکھوں کے سامنے سے دُور کرو۔ بد فِعلی سے باز آؤ۔


زُوفے سے مُجھے صاف کر تو مَیں پاک ہُوں گا۔ مُجھے دھو اور مَیں برف سے زِیادہ سفید ہُوں گا۔


میری بدی کو مُجھ سے دھو ڈال اور میرے گُناہ سے مُجھے پاک کر۔


کیونکہ وہ اپنے آپ کو اپنی نظر میں اِس خیال سے تسلّی دیتا ہے کہ اُس کی بدی نہ تو فاش ہو گی نہ مکرُوہ سمجھی جائے گی۔


اور یِسُوعؔ مسِیح کی طرف سے جو سچّا گواہ اور مُردوں میں سے جی اُٹھنے والوں میں پہلوٹھا اور دُنیا کے بادشاہوں پر حاکِم ہے تُمہیں فضل اور اِطمِینان حاصِل ہوتا رہے۔ جو ہم سے مُحبّت رکھتا ہے اور جِس نے اپنے خُون کے وسِیلہ سے ہم کو گُناہوں سے خلاصی بخشی۔


کہ مَیں صاف اور بے تقصِیر ہُوں۔ مَیں بے گُناہ ہُوں اور مُجھ میں بدی نہیں۔


تب مِیکاہ نے کہا مَیں اب جانتا ہُوں کہ خُداوند میرا بھلا کرے گا کیونکہ ایک لاوی میرا کاہِن ہے۔


اور اِس شخص مِیکاہ کے ہاں ایک بُت خانہ تھا اور اُس نے ایک افُود اور ترافِیم کو بنوایا اور اپنے بیٹوں میں سے ایک کو مخصُوص کِیا جو اُس کا کاہِن ہُؤا۔


لیکن مَیں مُلکِ مِصرؔ سے خُداوند تیرا خُدا ہُوں۔ مَیں پِھر تُجھ کو عِیدِ مُقدّس کے ایّام کے دستُور پر خَیموں میں بساؤُں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات