Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 29:8 - کِتابِ مُقادّس

8 ٹھٹّھاباز شہر میں آگ لگاتے ہیں لیکن دانا قہر کو دُور کر دیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ٹھٹّھےباز شہر میں ہنگامہ برپا کر دیتے ہیں، لیکن دانشمند ہنگامہ دُور کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तानाज़न शहर में अफ़रा-तफ़री मचा देते जबकि दानिशमंद ग़ुस्सा ठंडा कर देते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 طعنہ زن شہر میں افرا تفری مچا دیتے جبکہ دانش مند غصہ ٹھنڈا کر دیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 29:8
19 حوالہ جات  

راست بازوں کی دُعا سے شہر سرفرازی پاتا ہے لیکن شرِیروں کی باتوں سے برباد ہوتا ہے۔


تب خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ اگرچہ مُوسیٰ اور سموئیل میرے حضُور کھڑے ہوتے تَو بھی میرا دِل اِن لوگوں کی طرف مُتوجّہِ نہ ہوتا۔ اِن کو میرے سامنے سے نِکال دے کہ چلے جائیں۔


بادشاہ کا قہر مَوت کا قاصِد ہے پر دانا آدمی اُسے ٹھنڈا کرتا ہے۔


مَیں نے اُن کے درمِیان تلاش کی کہ کوئی اَیسا آدمی مِلے جو فصِیل بنائے اور اُس سرزمِین کے لِئے اُس کے رخنہ میں میرے سامنے کھڑا ہو تاکہ مَیں اُسے وِیران نہ کرُوں پر کوئی نہ مِلا۔


فِینحاؔس بِن الِیعزر بِن ہارُون کاہِن نے میرے قہر کو بنی اِسرائیل پر سے ہٹایا کیونکہ اُن کے بِیچ اُسے میرے لِئے غَیرت آئی۔ اِسی لِئے مَیں نے بنی اِسرائیل کو اپنی غَیرت کے جوش میں نابُود نہیں کِیا۔


اور وہ مُردوں اور زِندوں کے بِیچ میں کھڑا ہُؤا۔ تب وبا مَوقُوف ہُوئی۔


اگر دانا احمق سے مُباحثہ کرے تو خواہ وہ قہر کرے خواہ ہنسے کُچھ اِطمِینان نہ ہو گا۔


نرم جواب قہر کو دُور کر دیتا ہے پر کرخت باتیں غضب انگیز ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات