Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 29:7 - کِتابِ مُقادّس

7 صادِق مِسکیِنوں کے مُعاملہ کا خیال رکھتا ہے لیکن شرِیر میں اُس کو جاننے کی لِیاقت نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 صادق مسکینوں کے مُعاملہ کا اِنصاف چاہتاہے، لیکن بدکار کو اُس کے مُعاملہ کو جاننے کی پروا بھی نہیں ہوتی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 रास्तबाज़ पस्तहालों के हुक़ूक़ का ख़याल रखता है, लेकिन बेदीन परवा ही नहीं करता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 راست باز پست حالوں کے حقوق کا خیال رکھتا ہے، لیکن بےدین پروا ہی نہیں کرتا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 29:7
16 حوالہ جات  

مَیں مُحتاج کا باپ تھا اور مَیں اجنبی کے مُعاملہ کی بھی تحقِیق کرتا تھا۔


مُبارک ہے وہ جو غرِیب کا خیال رکھتا ہے۔ خُداوند مُصِیبت کے دِن اُسے چُھڑائے گا۔


جو مِسکِین کا نالہ سُن کر اپنے کان بند کر لیتا ہے وہ آپ بھی نالہ کرے گا اور کوئی نہ سُنے گا۔


اَے بھائِیو! اگر کوئی آدمی کِسی قصُور میں پکڑا بھی جائے تو تُم جو رُوحانی ہو اُس کو حِلم مِزاجی سے بحال کرو اور اپنا بھی خیال رکھ۔ کہِیں تُو بھی آزمایش میں نہ پڑ جائے۔


وہ موٹے ہو گئے۔ وہ چِکنے ہیں۔ وہ بُرے کاموں میں سبقت لے جاتے ہیں۔ وہ فریاد یعنی یتِیموں کی فریاد نہیں سُنتے تاکہ اُن کا بھلا ہو اور مُحتاجوں کا اِنصاف نہیں کرتے۔


اگر مَیں نے کِسی یتِیم پر ہاتھ اُٹھایا ہو کیونکہ پھاٹک پر مُجھے اپنی کُمک دِکھائی دی


اگر مَیں نے اپنے خادِم یا اپنی خادِمہ کا حق مارا ہو جب اُنہوں نے مُجھ سے جھگڑا کِیا


تیرے اندر اُنہوں نے ماں باپ کو حقِیر جانا ہے۔ تیرے اندر اُنہوں نے پردیسِیوں پر ظُلم کِیا۔ تیرے اندر اُنہوں نے یتِیموں اور بیواؤں پر سِتم کِیا ہے۔


مَیں تیری رحمت سے خُوش و خُرّم رہُوں گا کیونکہ تُو نے میرا دُکھ دیکھ لِیا ہے۔ تُو میری جان کی مُصِیبتوں سے واقِف ہے۔


مَیں تیری مِنّت کرتی ہُوں کہ میرا مالِک اُس خبِیث آدمی ناباؔل کا کُچھ خیال نہ کرے کیونکہ جَیسا اُس کا نام ہے وَیسا ہی وہ ہے۔ اُس کا نام ناباؔل ہے اور حماقت اُس کے ساتھ ہے لیکن مَیں نے جو تیری لَونڈی ہُوں اپنے مالِک کے جوانوں کو جِن کو تُو نے بھیجا تھا نہیں دیکھا۔


کیونکہ وہ مُحتاج کو جب وہ فریاد کرے۔ اور غرِیب کو جِس کا کوئی مددگار نہیں چُھڑائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات