Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 29:5 - کِتابِ مُقادّس

5 جو اپنے ہمسایہ کی خُوشامد کرتا ہے اُس کے پاؤں کے لِئے جال بِچھاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 جو اَپنے ہمسایہ کی خُوشامد کرتا ہے، وہ اُس کے پاؤں کے لیٔے جال بچھاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 जो अपने पड़ोसी की चापलूसी करे वह उसके क़दमों के आगे जाल बिछाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 جو اپنے پڑوسی کی چاپلوسی کرے وہ اُس کے قدموں کے آگے جال بچھاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 29:5
18 حوالہ جات  

اَے کاہِنو یہ بات سُنو! اَے بنی اِسرائیل کان لگاؤ! اَے بادشاہ کے گھرانے سُنو! اِس لِئے کہ فتویٰ تُم پر ہے کیونکہ تُم مِصفاؔہ میں پھندا اور تبُور پر دام بنے ہو۔


وہ اپنے اپنے ہمسایہ سے جُھوٹ بولتے ہیں۔ وہ خُوشامدی لبوں سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں۔


کیونکہ اُن کے مُنہ میں ذرا سچّائی نہیں۔ اُن کا باطِن محض شرارت ہے۔ اُن کا گلا کُھلی قبر ہے۔ وہ اپنی زُبان سے خُوشامد کرتے ہیں۔


جو لُوٹ کی خاطِر اپنے دوستوں کو مُلزِم ٹھہراتا ہے اُس کے بچّوں کی آنکھیں بھی جاتی رہیں گی۔


کیونکہ تُم کو معلُوم ہی ہے کہ نہ کبھی ہمارے کلام میں خُوشامد پائی گئی نہ وہ لالچ کا پردہ بنا۔ خُدا اِس کا گواہ ہے۔


کیونکہ اَیسے لوگ ہمارے خُداوند مسِیح کی نہیں بلکہ اپنے پیٹ کی خِدمت کرتے ہیں اور چِکنی چُپڑی باتوں سے سادہ دِلوں کو بہکاتے ہیں۔


اُس نے عالَمِ بالا سے میری ہڈِّیوں میں آگ بھیجی اور وہ اُن پر غالِب آئی۔ اُس نے میرے پاؤں کے لِئے دام بِچھایا۔ اُس نے مُجھے پِیچھے لَوٹایا۔ اُس نے مُجھے دِن بھر وِیران و بیتاب کِیا۔


جُھوٹی زُبان اُن کا کِینہ رکھتی ہے جِن کو اُس نے گھایل کِیا ہے اور چاپلُوس مُنہ تباہی کرتا ہے۔


جو کوئی لُتراپن کرتا پِھرتا ہے راز فاش کرتا ہے اِس لِئے تُو مُنہ پَھٹ سے کُچھ واسِطہ نہ رکھ۔


اُس نے مِیٹھی مِیٹھی باتوں سے اُس کو پُھسلا لِیا اور اپنے لبوں کی چاپلُوسی سے اُس کو بہکا لِیا۔


تاکہ وہ تُجھ کو پرائی عَورت سے بچائیں یعنی بیگانہ عَورت سے جو چاپلُوسی کی باتیں کرتی ہے۔


کیونکہ پرِندہ کی آنکھوں کے سامنے جال بِچھانا عبث ہے۔


کیونکہ وہ اپنے آپ کو اپنی نظر میں اِس خیال سے تسلّی دیتا ہے کہ اُس کی بدی نہ تو فاش ہو گی نہ مکرُوہ سمجھی جائے گی۔


آدمی کو سرزنِش کرنے والا آخِر کار زُبانی خُوشامد کرنے والے سے زِیادہ مقبُول ٹھہرے گا۔


چُنانچہ ساؤُل کے مُلازِموں نے یہ باتیں داؤُد کے کان تک پُہنچائِیں۔ داؤُد نے کہا کیا بادشاہ کا داماد بننا تُم کو کوئی ہلکی بات معلُوم ہوتی ہے جِس حال کہ مَیں غرِیب آدمی ہُوں اور میری کُچھ وقعت نہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات