Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 29:14 - کِتابِ مُقادّس

14 جو بادشاہ دِیانت داری سے مِسکِینوں کی عدالت کرتا ہے اُس کا تخت ہمیشہ قائِم رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 جو بادشاہ مسکینوں کا راستی سے اِنصاف کرتا ہے، اُس کا تخت ہمیشہ قائِم رہتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 जो बादशाह दियानतदारी से ज़रूरतमंद की अदालत करे उसका तख़्त हमेशा तक क़ायम रहेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 جو بادشاہ دیانت داری سے ضرورت مند کی عدالت کرے اُس کا تخت ہمیشہ تک قائم رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 29:14
18 حوالہ جات  

شرارت کرنے سے بادشاہوں کو نفرت ہے کیونکہ تخت کی پائیداری صداقت سے ہے۔


بلکہ وہ راستی سے مِسکِینوں کا اِنصاف کرے گا اور عدل سے زمِین کے خاکساروں کا فَیصلہ کرے گا اور وہ اپنی زُبان کے عصا سے زمِین کو مارے گا اور اپنے لبوں کے دَم سے شرِیروں کو فنا کر ڈالے گا۔


بادشاہ عدل سے اپنی مُملِکت کو قِیام بخشتا ہے لیکن رِشوت سِتان اُس کو وِیران کرتا ہے۔


شفقت اور سچّائی بادشاہ کی نِگہبان ہیں بلکہ شفقت ہی سے اُس کا تخت قائِم رہتا ہے۔


بے عقل حاکِم بھی بڑا ظالِم ہے لیکن جو لالچ سے نفرت رکھتا ہے اُس کی عُمر دراز ہو گی۔


شرِیروں کو بادشاہ کے حضُور سے دُور کرنے سے اُس کا تخت صداقت پر قائِم ہو جائے گا۔


کیونکہ مَیں نے کہا کہ شفقت ابد تک بنی رہے گی۔ تُو اپنی وفاداری کو آسمان میں قائِم رکھّے گا۔


اِس لِئے اَے بادشاہ تیرے حضُور میری صلاح قبُول ہو اور تُو اپنی خطاؤں کو صداقت سے اور اپنی بدکرداری کو مِسکِینوں پر رحم کرنے سے دُور کر۔ مُمکن ہے کہ اِس سے تیرا اِطمِینان زِیادہ ہو۔


اُس نے مِسکِین اور مُحتاج کا اِنصاف کِیا۔ اِسی سے اُس کا بھلا ہُؤا۔ کیا یِہی میرا عِرفان نہ تھا؟ خُداوند فرماتا ہے۔


وہ موٹے ہو گئے۔ وہ چِکنے ہیں۔ وہ بُرے کاموں میں سبقت لے جاتے ہیں۔ وہ فریاد یعنی یتِیموں کی فریاد نہیں سُنتے تاکہ اُن کا بھلا ہو اور مُحتاجوں کا اِنصاف نہیں کرتے۔


نیکوکاری سِیکھو۔ اِنصاف کے طالِب ہو۔ مظلُوموں کی مدد کرو۔ یتِیموں کی فریاد رسی کرو۔ بیواؤں کے حامی ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات