Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 29:12 - کِتابِ مُقادّس

12 اگر کوئی حاکِم جُھوٹ پر کان لگاتا ہے تو اُس کے سب خادِم شرِیر ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اگر کویٔی حاکم جھُوٹ پر کان لگاتاہے، تو اُس کے تمام اہلکار بدکارہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 जो हुक्मरान झूट पर ध्यान दे उसके तमाम मुलाज़िम बेदीन होंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 جو حکمران جھوٹ پر دھیان دے اُس کے تمام ملازم بےدین ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 29:12
15 حوالہ جات  

بادشاہ جو تختِ عدالت پر بَیٹھتا ہے خُود دیکھ کر ہر طرح کی بدی کو پھٹکتا ہے۔


شِمالی ہوا مینہ کو لاتی ہے اور غِیبت گو زُبان تُرش رُوئی کو۔


اور جوانوں کی صلاح کے مُوافِق اُن سے یہ کہا کہ میرے باپ نے تو تُم پر بھاری جُؤا رکھّا لیکن مَیں تُمہارے جُوئے کو زِیادہ بھاری کرُوں گا۔ میرے باپ نے تُم کو کوڑوں سے ٹِھیک کِیا پر مَیں تُم کو بِچھُّوؤں سے ٹِھیک بناؤُں گا۔


پر اُنہوں نے نہ مانا اور منسّی نے اُن کو بہکایا کہ وہ اُن قَوموں کی نِسبت جِن کو خُداوند نے بنی اِسرائیل کے آگے سے نابُود کِیا زِیادہ بدی کریں۔


لیکن نہ اُس نے نہ اُس کے مُلازِموں نے نہ مُلک کے لوگوں نے خُداوند کی وہ باتیں سُنِیں جو اُس نے یَرمِیاؔہ نبی کی مَعرفت فرمائی تِھیں۔


جب اُس کے آقا نے اپنی بِیوی کی وہ باتیں جو اُس نے اُس سے کہِیں سُن لِیں کہ تیرے غُلام نے مُجھ سے اَیسا اَیسا کِیا تو اُس کا غضب بھڑکا۔


اور ساؤُل نے اپنے خادِموں کو حُکم کِیا کہ داؤُد سے چُپکے چُپکے باتیں کرو اور کہو کہ دیکھ بادشاہ تُجھ سے خُوش ہے اور اُس کے سب خادِم تُجھے پِیار کرتے ہیں سو اب تُو بادشاہ کا داماد بن جا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات