Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 28:14 - کِتابِ مُقادّس

14 مُبارک ہے وہ آدمی جو سدا ڈرتا رہتا ہے لیکن جو اپنے دِل کو سخت کرتا ہے مُصِیبت میں پڑے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 مُبارک ہے وہ آدمی جو سدا خُدا کا خوف رکھتا ہے، لیکن جو اَپنا دِل سخت کر لیتا ہے، مُصیبت میں پڑ جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 मुबारक है वह जो हर वक़्त रब का ख़ौफ़ माने, लेकिन जो अपना दिल सख़्त करे वह मुसीबत में फँस जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 مبارک ہے وہ جو ہر وقت رب کا خوف مانے، لیکن جو اپنا دل سخت کرے وہ مصیبت میں پھنس جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 28:14
18 حوالہ جات  

تیرا دِل گُنہگاروں پر رشک نہ کرے بلکہ تُو دِن بھر خُداوند سے ڈرتا رہ۔


ڈرتے ہُوئے خُداوند کی عِبادت کرو۔ کانپتے ہُوئے خُوشی مناؤ۔


کیونکہ یہ سب چِیزیں تو میرے ہاتھ نے بنائِیں اور یُوں مَوجُود ہُوئِیں خُداوند فرماتا ہے لیکن مَیں اُس شخص پر نِگاہ کرُوں گا۔ اُسی پر جو غرِیب اور شِکستہ دِل ہے اور میرے کلام سے کانپ جاتا ہے۔


اور جب کہ تُم باپ کہہ کر اُس سے دُعا کرتے ہو جو ہر ایک کے کام کے مُوافِق بغَیر طرف داری کے اِنصاف کرتا ہے تو اپنی مُسافِرت کا زمانہ خَوف کے ساتھ گُذارو۔


اور مَیں اُن سے ابدی عہد کرُوں گا کہ اُن کے ساتھ بھلائی کرنے سے باز نہ آؤں گا اور مَیں اپنا خَوف اُن کے دِل میں ڈالُوں گا تاکہ وہ مُجھ سے برگشتہ نہ ہوں۔


اچھّا وہ تو بے اِیمانی کے سبب سے توڑی گئیں اور تُو اِیمان کے سبب سے قائِم ہے۔ پس مغرُور نہ ہو بلکہ خَوف کر۔


پس جب اُس کے آرام میں داخِل ہونے کا وعدہ باقی ہے تو ہمیں ڈرنا چاہیے۔ اَیسا نہ ہو کہ تُم میں سے کوئی رہا ہُؤا معلُوم ہو۔


جو بار بار تنبِیہ پا کر بھی گردن کشی کرتا ہے ناگہان برباد کِیا جائے گا اور اُس کا کوئی چارہ نہ ہو گا۔


خُداوند کی حمد کرو۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند سے ڈرتا ہے اور اُس کے حُکموں میں خُوب مسرُور رہتا ہے۔


تُم اپنے دِل کو سخت نہ کرو جَیسا مرِیبہ میں جَیسا مسّاہ کے دِن بیابان میں کِیا تھا۔


یا تُو اُس کی مِہربانی اور تحمُّل اور صبر کی دَولت کو ناچِیز جانتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ خُدا کی مِہربانی تُجھ کو تَوبہ کی طرف مائِل کرتی ہے؟


مَیں نے خُداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھّا ہے۔ چُونکہ وہ میرے دہنے ہاتھ ہے اِس لِئے مُجھے جُنبِش نہ ہو گی۔


وہ دِل کا عقل مند اور طاقت میں زورآور ہے۔ کِس نے جُرأت کر کے اُس کا سامنا کِیا اور برومند ہُؤا؟


تب مِصرؔ کے جادُوگروں نے بھی اپنے جادُو سے اَیسا ہی کِیا پر فرِعونؔ کا دِل سخت ہو گیا اور جَیسا خُداوند نے کہہ دِیا تھا اُس نے اُن کی نہ سُنی۔


اور مِصریوں نے تعاقُب کِیا اور فرِعونؔ کے سب گھوڑے اور رتھ اور سوار اُن کے پِیچھے پِیچھے سمُندر کے بِیچ میں چلے گئے۔


بلکہ تُو اپنی سختی اور غَیر تائِب دِل کے مُطابِق اُس قہر کے دِن کے لِئے اپنے واسطے غضب کما رہا ہے جِس میں خُدا کی سچّی عدالت ظاہِر ہو گی۔


اور فرِعونؔ لَوٹ کر اپنے گھر چلا گیا اور اُس کے دِل پر کُچھ اثر نہ ہُؤا۔


اگرچہ گُنہگار سَو بار بُرائی کرے اور اُس کی عُمر دراز ہو تَو بھی مَیں یقِیناً جانتا ہُوں کہ اُن ہی کا بھلا ہو گا جو خُدا ترس ہیں اور اُس کے حضُور کانپتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات