Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 27:3 - کِتابِ مُقادّس

3 پتھّر بھاری ہے اور ریت وزن دار ہے لیکن احمق کا جُھنجھلانا اِن دونوں سے گِران تر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 پتّھر بھاری ہوتاہے، اَور ریت وزنی، لیکن احمق کا غُصّہ اُن دونوں سے بھاری ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 पत्थर भारी और रेत वज़नी है, लेकिन जो अहमक़ तुझे तंग करे वह ज़्यादा नाक़ाबिले-बरदाश्त है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 پتھر بھاری اور ریت وزنی ہے، لیکن جو احمق تجھے تنگ کرے وہ زیادہ ناقابلِ برداشت ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 27:3
12 حوالہ جات  

تب نبُوکدؔنضر قہر سے بھر گیا اور اُس کے چِہرہ کا رنگ سدرؔک اور مِیسک اور عبدنجُو پر مُبدّل ہُؤا اور اُس نے حُکم دِیا کہ بھٹّی کی آنچ معمُول سے سات گُنا زِیادہ کریں۔


اور قائِنؔ کی مانِند نہ بنیں جو اُس شرِیر سے تھا اور جِس نے اپنے بھائی کو قتل کِیا اور اُس نے کِس واسطے اُسے قتل کِیا؟ اِس واسطے کہ اُس کے کام بُرے تھے اور اُس کے بھائی کے کام راستی کے تھے۔


جِس رِیچھنی کے بچّے پکڑے گئے ہوں آدمی کا اُس سے دو چار ہونا اِس سے بِہتر ہے کہ احمق کی حماقت میں اُس کے سامنے آئے۔


لَعنت اُن کے غضب پر کیونکہ وہ تُند تھا اور اُن کے قہر پر کیونکہ وہ سخت تھا۔ مَیں اُنہیں یعقُوبؔ میں الگ الگ اور اِسرائیلؔ میں پراگندہ کر دُوں گا۔


کیونکہ کُڑھنا بیوُقُوف کو مار ڈالتا ہے اور جلن احمق کی جان لے لیتی ہے۔


احمق کا غضب فوراً ظاہِر ہو جاتا ہے لیکن ہوشیار ندامت کو چِھپاتا ہے۔


غَیر تیری سِتایش کرے نہ کہ تیرا ہی مُنہ۔ بیگانہ کرے نہ کہ تیرے ہی لب۔


غضب سخت بے رحمی اور قہر سَیلاب ہے لیکن حسد کے سامنے کَون کھڑا رہ سکتا ہے؟


پِھر جو گدھی نے خُداوند کے فرِشتہ کو دیکھا تو بلعاؔم کو لِئے ہُوئے بَیٹھ گئی۔ پِھر تُو بلعاؔم جھلاّ اُٹھا اور اُس نے گدھی کو اپنی لاٹھی سے مارا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات