Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 26:24 - کِتابِ مُقادّس

24 کِینہ ور دِل میں دغا رکھتا ہے لیکن اپنی باتوں سے چِھپاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 کینہ پرور اِنسان اَپنے لبوں سے تو بھولی بھالی باتیں کہتاہے، لیکن اُس کا دِل دغا سے بھرا ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 नफ़रत करनेवाला अपने होंटों से अपना असली रूप छुपा लेता है, लेकिन उसका दिल फ़रेब से भरा रहता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 نفرت کرنے والا اپنے ہونٹوں سے اپنا اصلی روپ چھپا لیتا ہے، لیکن اُس کا دل فریب سے بھرا رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 26:24
17 حوالہ جات  

بدی کے منصُوبے باندھنے والوں کے دِل میں دغا ہے لیکن صُلح کی مشوَرت دینے والوں کے لِئے خُوشی ہے


عداوت کو چِھپانے والا دروغ گو ہے اور تُہمت لگانے والا احمق ہے۔


جب وہ مُجھ سے مِلنے کو آتا ہے تو جُھوٹی باتیں بکتا ہے۔ اُس کا دِل اپنے اندر بدی سمیٹتا ہے۔ وہ باہر جا کر اُسی کا ذِکر کرتا ہے۔


ہوشیار کی حِکمت یہ ہے کہ اپنی راہ پہچانے لیکن احمقوں کی حماقت دھوکا ہے۔


راست گو صداقت ظاہِر کرتا ہے لیکن جُھوٹا گواہ دغابازی۔


صادِقوں کے خیالات درُست ہیں لیکن شرِیروں کی مشوَرت مکر ہے۔


دغا کے ترازُو سے خُداوند کو نفرت ہے لیکن پُورا باٹ اُس کی خُوشی ہے۔


کیونکہ جَیسے اُس کے دِل کے اندیشے ہیں وہ وَیسا ہی ہے۔ وہ تُجھ سے کہتا ہے کھا اور پی لیکن اُس کا دِل تیری طرف نہیں۔


ہر ایک اپنے ہمسایہ سے ہوشیار رہے اور تُم کِسی بھائی پر اِعتماد نہ کرو کیونکہ ہر ایک بھائی دغابازی سے دُوسرے کی جگہ لے لے گا اور ہر ایک ہمسایہ غَیبت کرتا پِھرے گا۔


تب یعقُوبؔ کے بیٹوں نے اِس سبب سے کہ اُس نے اُن کی بہن دِینہؔ کو بے حُرمت کِیا تھا رِیا سے سِکمؔ اور اُس کے باپ حمورؔ کو جواب دِیا۔


تب ساؤُل نے داؤُد سے کہا کہ دیکھ مَیں اپنی بڑی بیٹی میرب کو تُجھ سے بیاہ دُوں گا۔ تُو فقط میرے لِئے بہادُری کا کام کر اور خُداوند کی لڑائِیاں لڑ کیونکہ ساؤُل نے کہا کہ میرا ہاتھ نہیں بلکہ فِلستِیوں کا ہاتھ اُس پر چلے۔


تب ابی سلوؔم نے کہا اگر اَیسا نہیں ہو سکتا تو میرے بھائی امنُوؔن کو تو ہمارے ساتھ جانے دے۔ بادشاہ نے اُس سے کہا وہ تیرے ساتھ کیوں جائے؟


لیکن ابی سلوؔم اَیسا بجِد ہُؤا کہ اُس نے امنُوؔن اور سب بادشاہ زادوں کو اُس کے ساتھ جانے دِیا۔


سو یُوآب نے عماسا سے کہا اَے میرے بھائی تُو خَیریت سے ہے؟ اور یُوآب نے عماسا کی داڑھی اپنے دہنے ہاتھ سے پکڑی کہ اُس کو بوسہ دے۔


تو سنبلّط اور جشم نے مُجھے یہ کہلا بھیجا کہ آ ہم اونو کے مَیدان کے کِسی گاؤں میں باہم مُلاقات کریں پر وہ مُجھ سے بدی کرنے کی فِکر میں تھے۔


خُداوند سب خُوشامدی لبوں کو اور بڑے بول بولنے والی زُبان کو کاٹ ڈالے گا۔


مُجھے اُن شرِیروں اور بدکرداروں کے ساتھ گھسِیٹ نہ لے جا جو اپنے ہمسایوں سے صُلح کی باتیں کرتے ہیں مگر اُن کے دِلوں میں بدی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات