Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 25:6 - کِتابِ مُقادّس

6 بادشاہ کے حضُور اپنی بڑائی نہ کرنا اور بڑے آدمِیوں کی جگہ کھڑا نہ ہونا

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 بادشاہ کے سامنے اَپنی بڑائی نہ کرنا، اَور نہ مُعزّز لوگوں کے درمیان نشست طلب کرنا؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 बादशाह के हुज़ूर अपने आप पर फ़ख़र न कर, न इज़्ज़त की उस जगह पर खड़ा हो जा जो बुज़ुर्गों के लिए मख़सूस है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 بادشاہ کے حضور اپنے آپ پر فخر نہ کر، نہ عزت کی اُس جگہ پر کھڑا ہو جا جو بزرگوں کے لئے مخصوص ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 25:6
15 حوالہ جات  

غَیر تیری سِتایش کرے نہ کہ تیرا ہی مُنہ۔ بیگانہ کرے نہ کہ تیرے ہی لب۔


بُہت شہد کھانا اچھّا نہیں اور اپنی بزُرگی کا طالِب ہونا زیبا نہیں ہے۔


مِسکِینوں کے ساتھ فروتن بننا مُتکِبّروں کے ساتھ لُوٹ کا مال تقسِیم کرنے سے بِہتر ہے۔


مُوسیٰؔ نے خُدا سے کہا مَیں کَون ہُوں جو فرِعونؔ کے پاس جاؤُں اور بنی اِسرائیل کو مِصرؔ سے نِکال لاؤُں؟


اَے خُداوند! میرا دِل مغرُور نہیں اور مَیں بُلند نظر نہیں ہُوں نہ مُجھے بڑے بڑے مُعاملوں سے کوئی سروکار ہے نہ اُن باتوں سے جو میری سمجھ سے باہر ہیں۔


سموئیل نے کہا گو تُو اپنی ہی نظر میں حقِیر تھا تَو بھی کیا تُو بنی اِسرائیل کے قبِیلوں کا سردار نہ بنایا گیا؟ اور خُداوند نے تُجھے مَسح کِیا تاکہ تُو بنی اِسرائیل کا بادشاہ ہو۔


جب کوئی تُجھے شادی میں بُلائے تو صدر جگہ پر نہ بَیٹھ کہ شاید اُس نے کِسی تُجھ سے بھی زِیادہ عِزّت دار کو بُلایا ہو۔


بلکہ جب تُو بُلایا جائے تو سب سے نِیچی جگہ جا بَیٹھ تاکہ جب تیرا بُلانے والا آئے تو تُجھ سے کہے اَے دوست آگے بڑھ کر بَیٹھ! تب اُن سب کی نظر میں جو تیرے ساتھ کھانا کھانے بَیٹھے ہیں تیری عِزّت ہو گی۔


شرِیروں کو بادشاہ کے حضُور سے دُور کرنے سے اُس کا تخت صداقت پر قائِم ہو جائے گا۔


کیونکہ یہ بِہتر ہے کہ حاکِم کے رُوبرُو جِس کو تیری آنکھوں نے دیکھا ہے تُجھ سے کہا جائے آگے بڑھ کر بَیٹھ نہ کہ تُو پِیچھے ہٹا دِیا جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات