Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 25:25 - کِتابِ مُقادّس

25 وہ خُوشخبری جو دُور کے مُلک سے آئے اَیسی ہے جَیسے تھکے ماندہ کی جان کے لِئے ٹھنڈا پانی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 دُور کے مُلک سے آئی ہُوئی خُوشخبری اَیسی ہوتی ہے، جَیسے تھکی ماندی جان کے لیٔے ٹھنڈا پانی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 दूर-दराज़ मुल्क की ख़ुशख़बरी प्यासे गले में ठंडा पानी है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 دُوردراز ملک کی خوش خبری پیاسے گلے میں ٹھنڈا پانی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 25:25
21 حوالہ جات  

آنکھوں کا نُور دِل کو خُوش کرتا ہے اور خُوشخبری ہڈِّیوں میں فربہی پَیدا کرتی ہے۔


اور جب تک وہ بھیجے نہ جائیں مُنادی کیوں کر کریں؟ چُنانچہ لِکھا ہے کہ کیا ہی خُوش نُماہیں اُن کے قدم جو اچّھی چِیزوں کی خُوشخبری دیتے ہیں۔


اَے خُدا! تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں دِل سے تیرا طالِب ہُوں گا۔ خُشک اور پیاسی زمِین میں جہاں پانی نہیں میری جان تیری پِیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔


پِھر اُس نے مُجھ سے کہا یہ باتیں پُوری ہو گئِیں۔ مَیں الفا اور اومیگا یعنی اِبتدا اور اِنتِہا ہُوں۔ مَیں پیاسے کو آبِ حیات کے چشمہ سے مُفت پِلاؤُں گا۔


دیکھ جو خُوشخبری لاتا اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اُس کے پاؤں پہاڑوں پر ہیں۔ اَے یہُوداؔہ اپنی عِیدیں منا اور اپنی نذریں ادا کر کیونکہ پِھر خبِیث تیرے درمِیان سے نہیں گُذرے گا۔ وہ صاف کاٹ ڈالا گیا ہے۔


یہ بات سچ اور ہر طرح سے قبُول کرنے کے لائِق ہے کہ مسِیح یِسُوعؔ گُنہگاروں کو نجات دینے کے لِئے دُنیا میں آیا جِن میں سب سے بڑا مَیں ہُوں۔


پِھر عِید کے آخِری دِن جو خاص دِن ہے یِسُوعؔ کھڑا ہُؤا اور پُکار کر کہا اگر کوئی پِیاسا ہو تو میرے پاس آ کر پِئے۔


کیا لُبناؔن کی برف جو چٹان سے مَیدان میں بہتی ہے کبھی بند ہو گی؟ کیا وہ ٹھنڈا بہتا پانی جو دُور سے آتا ہے سُوکھ جائے گا؟


اَے سب پِیاسو پانی کے پاس آؤ اور وہ بھی جِس کے پاس پَیسہ نہ ہو۔ آؤ مول لو اور کھاؤ۔ ہاں آؤ! مَے اور دُودھ بے زر اور بے قِیمت خرِیدو۔


اُس کے پاؤں پہاڑوں پر کیا ہی خُوش نُماہیں جو خُوشخبری لاتا ہے اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اور خَیرِیت کی خبر اور نجات کا اِشتِہار دیتا ہے۔ جو صِیُّون سے کہتا ہے تیرا خُدا سلطنت کرتا ہے۔


اور داؤُد نے ترستے ہُوئے کہا اَے کاش کوئی مُجھے بَیت لحم کے اُس کُنوئیں کا پانی پِینے کو دیتا جو پھاٹک کے پاس ہے!


اور رُوح اور دُلہن کہتی ہیں آ اور سُننے والا بھی کہے آ۔ اور جو پیاسا ہو وہ آئے اور جو کوئی چاہے آبِ حیات مُفت لے۔


دیکھ مَیں تیرے آگے جا کر وہاں حورِبؔ کی ایک چٹان پر کھڑا رہُوں گا اور تُو اُس چٹان پر مارنا تو اُس میں سے پانی نِکلے گا کہ یہ لوگ پِئیں۔ چُنانچہ مُوسیٰؔ نے بنی اِسرائیل کے بزُرگوں کے سامنے یہی کِیا۔


صادِق کا شرِیر کے آگے گِرنا گویا گدلا چشمہ اور ناپاک سوتا ہے۔


تب اُنہوں نے اُسے وہ سب باتیں جو یُوسفؔ نے اُن سے کہی تِھیں بتائِیں اور جب اُن کے باپ یعقُوبؔ نے وہ گاڑِیاں دیکھ لِیں جو یُوسفؔ نے اُس کے لانے کو بھیجی تھیں تب اُس کی جان میں جان آئی۔


تب بنی اِسرائیل اِس بات سے خُوش ہُوئے اور بنی اِسرائیل نے خُدا کی حمد کی اور پِھر جنگ کے لِئے اُن پر چڑھائی کرنے اور اُس مُلک کو تباہ کرنے کا نام نہ لِیا جِس میں بنی رُوبِن اور بنی جد رہتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات