Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 24:2 - کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ اُن کے دِل ظُلم کی فِکر کرتے ہیں اور اُن کے لب شرارت کا چرچا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 کیونکہ اُن کے دِل تشدّد کے منصُوبے بناتے ہیں، اَور اُن کے ہونٹوں پر شرارت کا ذِکر رہتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 क्योंकि उनका दिल ज़ुल्म करने पर तुला रहता है, उनके होंट दूसरों को दुख पहुँचाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کیونکہ اُن کا دل ظلم کرنے پر تُلا رہتا ہے، اُن کے ہونٹ دوسروں کو دُکھ پہنچاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 24:2
21 حوالہ جات  

اُس کا مُنہ لَعنت و دغا اور ظُلم سے پُر ہے۔ شرارت اور بدی اُس کی زُبان پر ہیں۔


دیکھو اُسے بدی کا دردِ زِہ لگا ہے! بلکہ وہ شرارت سے باردار ہُؤا اور اُس سے جُھوٹ پَیدا ہُوا۔


مُجھے اُن شرِیروں اور بدکرداروں کے ساتھ گھسِیٹ نہ لے جا جو اپنے ہمسایوں سے صُلح کی باتیں کرتے ہیں مگر اُن کے دِلوں میں بدی ہے۔


کوئی اِنصاف کی بات پیش نہیں کرتا اور کوئی سچّائی سے حُجّت نہیں کرتا۔ وہ بطالت پر توکُّل کرتے ہیں اور جُھوٹ بولتے ہیں۔ وہ زِیان کاری سے باردار ہو کر بدکرداری کو جنم دیتے ہیں۔


وہ شرارت سے باردار ہوتے ہیں اور بدی پَیدا ہوتی ہے اور اُن کا پیٹ دغا کو تیّار کرتا ہے۔


اور کہا کہ اَے اِبلِیس کے فرزند! تُو جو تمام مکّاری اور شرارت سے بھرا ہُؤا اور ہر طرح کی نیکی کا دُشمن ہے کیا خُداوند کی سِیدھی راہوں کو بِگاڑنے سے باز نہ آئے گا؟


اور داؤُد کو معلُوم ہو گیا کہ ساؤُل اُس کے خِلاف بدی کی تدبِیریں کر رہا ہے۔ سو اُس نے ابی یاتر کاہِن سے کہا کہ افُود یہاں لے آ۔


اُن کے ہاتھ بدی میں پُھرتِیلے ہیں۔ حاکِم رِشوت مانگتا ہے اور قاضی بھی یِہی چاہتا ہے اور بڑے آدمی اپنے دِل کی حِرص کی باتیں کرتے ہیں اور یُوں سازِش کرتے ہیں۔


اُس کے دِل میں کجی ہے۔ وہ بُرائی کے منصُوبے باندھتا رہتا ہے وہ فِتنہ انگیز ہے۔


جو دِل میں شرارت کے منصُوبے باندھتے ہیں وہ ہمیشہ مِل کر جنگ کے لِئے جمع ہو جاتے ہیں۔


وہ اپنے بِستر پر بدی کے منصُوبے باندھتا ہے۔ وہ اَیسی راہ اِختیار کرتا ہے جو اچھّی نہیں۔ وہ بدی سے نفرت نہیں کرتا۔


جو بدی کے منصُوبے باندھتا ہے فِتنہ انگیز کہلائے گا۔


میری جان کے خواہاں میرے لِئے جال بِچھاتے ہیں اور میرے نُقصان کے طالِب شرارت کی باتیں بولتے اور دِن بھر مکر و فریب کے منصُوبے باندھتے ہیں۔


برُے منصُوبے باندھنے والا دِل۔ شرارت کے لِئے تیز رَو پاؤں۔


پس اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے چُونکہ تُم اِس کلام کو حقِیر جانتے اور ظُلم اور کج روی پر بھروسا رکھتے اور اُسی پر قائِم ہو۔


پر تیری آنکھیں اور تیرا دِل فقط لالچ اور بے گُناہ کا خُون بہانے اور ظُلم و سِتم پر لگے ہیں۔


اَے میرے بیٹے! اگر گُنہگار تُجھے پُھسلائیں تُو رضامند نہ ہونا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات