Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 23:10 - کِتابِ مُقادّس

10 قدِیم حدُود کو نہ سرکا اور یتیِموں کے کھیتوں میں دخل نہ کر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 قدیم حَد کے پتّھر کو نہ ہٹانا، نہ یتیموں کے کھیتوں پر قبضہ کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 ज़मीन की जो हुदूद क़दीम ज़माने में मुक़र्रर हुईं उन्हें आगे पीछे मत करना, और यतीमों के खेतों पर क़ब्ज़ा न कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 زمین کی جو حدود قدیم زمانے میں مقرر ہوئیں اُنہیں آگے پیچھے مت کرنا، اور یتیموں کے کھیتوں پر قبضہ نہ کر۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 23:10
17 حوالہ جات  

اُن قدِیم حدُود کو نہ سرکا جو تیرے باپ دادا نے باندھی ہیں۔


اور بیوہ اور یتِیم اور مُسافِر اور مِسکِین پر ظُلم نہ کرو اور تُم میں سے کوئی اپنے بھائی کے خِلاف دِل میں بُرا منصُوبہ نہ باندھے۔


لَعنت اُس پر جو اپنے پڑوسی کی حد کے نِشان کو ہٹائے اور سب لوگ کہیں آمِین۔


ہمارے خُدا اور باپ کے نزدِیک خالِص اور بے عَیب دِین داری یہ ہے کہ یتِیموں اور بیواؤں کی مُصِیبت کے وقت اُن کی خبر لیں اور اپنے آپ کو دُنیا سے بے داغ رکھّیں۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ عدالت اور صداقت کے کام کرو اور مظلُوم کو ظالِم کے ہاتھ سے چُھڑاؤ اور کِسی سے بدسلُوکی نہ کرو اور مُسافِر و یتِیم اور بیوہ پر ظُلم نہ کرو اِس جگہ بے گُناہ کا خُون نہ بہاؤ۔


تُو اُس مُلک میں جِسے خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو قبضہ کرنے کو دیتا ہے اپنے ہمسایہ کی حد کا نِشان جِس کو اگلے لوگوں نے تیری مِیراث کے حِصّہ میں ٹھہرایا ہو مت ہٹانا۔


اور مَیں عدالت کے لِئے تُمہارے نزدِیک آؤُں گا اور جادُوگروں اور بدکاروں اور جُھوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو مزدُوری نہیں دیتے اور بیواؤں اور یتِیموں پر سِتم کرتے اور مُسافِروں کی حق تلفی کرتے ہیں اور مُجھ سے نہیں ڈرتے مُستعِد گواہ ہُوں گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


کیونکہ اگر تُم اپنی روِشیں اور اپنے اَعمال سراسر درُست کرو۔ اگر ہر آدمی اور اُس کے ہمسایہ میں پُورا اِنصاف کرو۔


وہ بیوہ اور پردیسی کو قتل کرتے اور یتِیم کو مار ڈالتے ہیں


تُو نے بیواؤں کو خالی چلتا کِیا اور یتِیموں کے بازُو توڑے گئے۔


ہاں تُم تو یتِیموں پر قُرعہ ڈالنے والے اور اپنے دوست کو سَوداگری کا مال بنانے والے ہو۔


اَیسے لوگ بھی ہیں جو یتِیم کو چھاتی پر سے ہٹا لیتے ہیں اور غرِیبوں سے گِرَو لیتے ہیں۔


تُم کِسی بیوہ یا یتِیم لڑکے کو دُکھ نہ دینا۔


خُداوند مغرُوروں کا گھر ڈھا دیتا ہے پر وہ بیوہ کے سوانے کو قائِم کرتا ہے۔


اگر پردیسی اور یتِیم اور بیوہ پر ظُلم نہ کرو اور اِس مکان میں بے گُناہ کا خُون نہ بہاؤ اور غَیر معبُودوں کی پَیروی جِس میں تُمہارا نُقصان ہے نہ کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات