Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 22:18 - کِتابِ مُقادّس

18 کیونکہ یہ پسندِیدہ ہے کہ تُو اُن کو اپنے دِل میں رکھّے اور وہ تیرے لبوں پر قائِم رہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اگر تُم اُنہیں اَپنے دِل میں رکھو، اَور وہ سَب تمہارے لبوں پر رہیں، تو یہ نہایت ہی خُوشی کی بات ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 क्योंकि अच्छा है कि तू उन्हें अपने दिल में महफ़ूज़ रखे, वह सब तेरे होंटों पर मुस्तैद रहें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 کیونکہ اچھا ہے کہ تُو اُنہیں اپنے دل میں محفوظ رکھے، وہ سب تیرے ہونٹوں پر مستعد رہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 22:18
23 حوالہ جات  

تیرا کلام مِلا اور مَیں نے اُسے نوش کِیا اور تیری باتیں میرے دِل کی خُوشی اور خُرمی تِھیں کیونکہ اَے خُداوند ربُّ الافواج! مَیں تیرے نام سے کہلاتا ہُوں۔


کیونکہ حِکمت تیرے دِل میں داخِل ہو گی اور عِلم تیری جان کو مرغُوب ہو گا۔


داناؤں کے لب عِلم پَھیلاتے ہیں پر احمقوں کے دِل اَیسے نہیں۔


صادِق کے ہونٹ بُہتوں کو غذا پُہنچاتے ہیں لیکن احمق بے عقلی سے مَرتے ہیں۔


سُنو! کیونکہ مَیں لطِیف باتیں کہُوں گی اور میرے لبوں سے راستی کی باتیں نِکلیں گی۔


تیری باتیں میرے لِئے کَیسی شِیرین ہیں! وہ میرے مُنہ کو شہد سے بھی مِیٹھی معلُوم ہوتی ہیں۔


پس ہم اُس کے وسِیلہ سے حمد کی قُربانی یعنی اُن ہونٹوں کا پَھل جو اُس کے نام کا اِقرار کرتے ہیں خُدا کے لِئے ہر وقت چڑھایا کریں۔


جو مُجھ پر اِیمان لائے گا اُس کے اندر سے جَیسا کہ کِتابِ مُقدّس میں آیا ہے زِندگی کے پانی کی ندِیاں جاری ہوں گی۔


بامَوقع باتیں رُوپہلی ٹوکریوں میں سونے کے سیب ہیں۔


دانا دِل ہوشیار کہلائے گا اور شِیرِین زُبانی سے عِلم کی فراوانی ہوتی ہے۔


عقل مند کے لبوں پر حِکمت ہے لیکن بے عقل کی پِیٹھ کے لِئے لٹھ ہے۔


اُس کی راہیں خُوش گوار راہیں ہیں اور اُس کے سب راستے سلامتی کے ہیں۔


میرے لبوں سے تیری سِتایش ہو کیونکہ تُو مُجھے اپنے آئِین سِکھاتا ہے۔


مَیں بڑی لُوٹ پانے والے کی مانِند تیرے کلام سے خُوش ہُوں۔


مَیں نے تیری شہادتوں کو اپنی ابدی مِیراث بنایا ہے کیونکہ اُن سے میرے دِل کو شادمانی ہوتی ہے۔


مَیں نے اپنے لبوں سے تیرے فرمُودہ احکام کو بیان کِیا۔


وہ سونے سے بلکہ بُہت کُندن سے زِیادہ پسندِیدہ ہیں۔ وہ شہد سے بلکہ چھتّے کے ٹپکوں سے بھی شِیرِین ہیں۔


کیونکہ لازِم ہے کہ کاہِن کے لب معرفت کو محفُوظ رکھّیں اور لوگ اُس کے مُنہ سے شرعی مسائِل پُوچھیں کیونکہ وہ ربُّ الافواج کا رسُول ہے۔


تاکہ تیرا توکُل خُداوند پر ہو مَیں نے آج کے دِن تُجھ کو ہاں تُجھ ہی کو جتا دِیا ہے۔


اَے میرے بیٹے! میری باتوں پر توجُّہ کر۔ میرے کلام پر کان لگا۔


اُس کو اپنی آنکھ سے اوجھل نہ ہونے دے۔ اُس کو اپنے دِل میں رکھ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات