Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 21:31 - کِتابِ مُقادّس

31 جنگ کے دِن کے لِئے گھوڑا تو تیّار کِیا جاتا ہے لیکن فتح یابی خُداوند کی طرف سے ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 جنگ کے دِن کے لیٔے گھوڑا تو تیّار کیا جاتا ہے، البتّہ فتح یَاہوِہ کی طرف سے ملتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 घोड़े को जंग के दिन के लिए तैयार तो किया जाता है, लेकिन फ़तह रब के हाथ में है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 گھوڑے کو جنگ کے دن کے لئے تیار تو کیا جاتا ہے، لیکن فتح رب کے ہاتھ میں ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 21:31
13 حوالہ جات  

کِسی کو رتھوں کا اور کِسی کو گھوڑوں کا بھروسا ہے پر ہم تو خُداوند اپنے خُدا ہی کا نام لیں گے۔


اُن پر افسوس جو مدد کے لِئے مِصرؔ کو جاتے اور گھوڑوں پر اِعتماد کرتے ہیں اور رتھوں پر بھروسا رکھتے ہیں اِس لِئے کہ وہ بُہت ہیں اور سواروں پر اِس لِئے کہ وہ بُہت زورآور ہیں لیکن اِسرائیل کے قُدُّوس پر نِگاہ نہیں کرتے اور خُداوند کے طالِب نہیں ہوتے!


گھوڑے کے زور میں اُس کی خُوشنُودی نہیں۔ نہ آدمی کی ٹانگوں سے اُسے کوئی خُوشی ہے۔


خُدا ہمارے لِئے چُھڑانے والا خُدا ہے اور مَوت سے بچنے کی راہیں بھی خُداوند خُدا کی ہیں۔


لیکن تُو اَے خُداوند! ہر طرف میری سِپر ہے۔ میرا فخر اور سرفراز کرنے والا۔


نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔ تیرے لوگوں پر تیری برکت ہو! (سِلاہ)


پِھر مَیں نے توِجُّہ کی اور دیکھا کہ دُنیا میں نہ تو دَوڑ میں تیز رفتار کو سبقت ہے نہ جنگ میں زورآور کو فتح اور نہ روٹی دانِش مند کو مِلتی ہے نہ دَولت عقل مندوں کو اور نہ عِزّت اہلِ خِرد کو بلکہ اُن سب کے لِئے وقت اور حادِثہ ہے۔


وُہی بادشاہوں کو نجات بخشتا ہے اور اپنے بندہ داؤُد کو مُہلِک تلوار سے بچاتا ہے۔


فی الحقِیقت ٹِیلوں اور پہاڑوں پر کے ہجُوم سے کُچھ اُمّید رکھنا بے فائِدہ ہے۔ یقِیناً خُداوند ہمارے خُدا ہی میں اِسرائیل کی نجات ہے۔


مگر خُدا کا شُکر ہے جو ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے وسِیلہ سے ہم کو فتح بخشتا ہے۔


لیکن اُس نے اُس قطعہ کے بِیچ میں کھڑے ہو کر اُس کو بچایا اور فِلستِیوں کو قتل کِیا اور خُداوند نے بڑی فتح کرائی۔


وہ تو جُھکے اور گِر پڑے پر ہم اُٹھے اور سیدھے کھڑے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات