Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 21:24 - کِتابِ مُقادّس

24 مُتکِبّر و مغرُور شخص جو ٹھٹّھاباز کہلاتا ہے بُہت تکُبّر سے کام کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 مغروُر اَور متکبّر آدمی جو ”ٹھٹّھےباز“ کہلاتا ہے؛ نہایت تکبُّر سے پیش آتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 मग़रूर और घमंडी का नाम ‘तानाज़न’ है, हर काम वह बेहद तकब्बुर के साथ करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 مغرور اور گھمنڈی کا نام ’طعنہ زن‘ ہے، ہر کام وہ بےحد تکبر کے ساتھ کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 21:24
15 حوالہ جات  

مُبارک ہے وہ آدمی جو شرِیروں کی صلاح پر نہیں چلتا اور خطاکاروں کی راہ میں کھڑا نہیں ہوتا اور ٹھٹّھابازوں کی مجلِس میں نہیں بَیٹھتا


ٹھٹھّا کرنے والوں کے لِئے سزائیں ٹھہرائی جاتی ہیں اور احمقوں کی پِیٹھ کے لِئے کوڑے ہیں۔


آدمی کے دِل میں تکُبّر ہلاکت کا پیش رَو ہے اور فروتنی عزِّت کی پیشوا۔


اَے نادانو! تُم کب تک نادانی کو دوست رکھّو گے؟ اور ٹھٹّھاباز کب تک ٹھٹّھابازی سے خُوش رہیں گے اور احمق کب تک عِلم سے عداوت رکھّیں گے؟


جب ہیرودؔیس نے دیکھا کہ مجُوسِیوں نے میرے ساتھ ہنسی کی تو نِہایت غُصّے ہُؤا اور آدمی بھیج کر بَیت لحم اور اُس کی سب سرحدّوں کے اندر کے اُن سب لڑکوں کو قتل کروا دِیا جو دو دو برس کے یا اِس سے چھوٹے تھے۔ اُس وقت کے حِساب سے جو اُس نے مجُوسِیوں سے تحقِیق کی تھی۔


ہم نے موآؔب کا تکبُّر سُنا ہے۔ وہ نِہایت مغرُور ہے۔ اُس کی گُستاخی بھی اور اُس کی شَیخی اور اُس کا گھمنڈ اور اُس کے دِل کا تکبُّر۔


ہم نے موآب کے گھمنڈ کی بابت سُنا ہے کہ وہ بڑا گھمنڈی ہے۔ اُس کا تکبُّر اور گھمنڈ اور قہر بھی سُنا ہے۔ اُس کی شیخی ہیچ ہے۔


ہلاکت سے پہلے تکبُّر اور زوال سے پہلے خُود بِینی ہے۔


اُونچی آنکھیں۔ جُھوٹی زُبان۔ بے گُناہ کا خُون بہانے والے ہاتھ۔


یقیناً وہ ٹھٹّھابازوں پر ٹھٹھّے مارتا ہے لیکن فروتنوں پر فضل کرتا ہے۔


حماقت کا منصُوبہ بھی گُناہ ہے اور ٹھٹّھا کرنے والے سے لوگوں کو نفرت ہے۔


کیونکہ ظالِم فنا ہو جائے گا اور ٹھٹّھا کرنے والا نابُود ہو گا اور سب جو بدکرداری کے لِئے بیدار رہتے ہیں کاٹ ڈالے جائیں گے۔


بے شک مُتکبِّر آدمی مَے کی مانِند دغاباز ہے۔ وہ اپنے گھر میں نہیں رہتا۔ وہ پاتال کی مانِند اپنی ہوس بڑھاتا ہے۔ وہ مَوت کی مانِند ہے۔ کبھی آسُودہ نہیں ہوتا بلکہ سب قَوموں کو اپنے پاس جمع کرتا ہے اور سب اُمّتوں کو اپنے نزدِیک فراہم کرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات