Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 21:21 - کِتابِ مُقادّس

21 جو صداقت اور شفقت کی پَیروی کرتا ہے زِندگی اور صداقت و عِزّت پاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 جو آدمی راستی اَور شفقت کی پیروی کرتا ہے زندگی، اِقبالمندی اَور عزّت پاتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 जो इनसाफ़ और शफ़क़त का ताक़्क़ुब करता रहे वह ज़िंदगी, रास्ती और इज़्ज़त पाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 جو انصاف اور شفقت کا تعاقب کرتا رہے وہ زندگی، راستی اور عزت پائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 21:21
19 حوالہ جات  

مُبارک ہیں وہ جو راست بازی کے بُھوکے اور پِیاسے ہیں کیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔


پس اَے میرے عزِیز بھائِیو! ثابِت قدم اور قائِم رہو اور خُداوند کے کام میں ہمیشہ افزایش کرتے رہو کیونکہ یہ جانتے ہو کہ تُمہاری مِحنت خُداوند میں بے فائِدہ نہیں ہے۔


دَولت اور عِزّت و حیات خُداوند کے خَوف اور فروتنی کا اجر ہیں۔


سب کے ساتھ میل مِلاپ رکھنے اور اُس پاکِیزگی کے طالِب رہو جِس کے بغَیر کوئی خُداوند کو نہ دیکھے گا۔


مگر اَے مردِ خُدا! تُو اِن باتوں سے بھاگ اور راست بازی۔ دِین داری۔ اِیمان۔ مُحبّت۔ صبر اور حِلم کا طالِب ہو۔


شرِیروں کی روِش سے خُداوند کو نفرت ہے پر وہ صداقت کے پَیرو سے مُحبّت رکھتا ہے۔


جوانی کی خواہِشوں سے بھاگ اور جو پاک دِل کے ساتھ خُداوند سے دُعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ راست بازی اور اِیمان اور مُحبّت اور صُلح کا طالِب ہو۔


اَے لوگو جو صداقت کی پَیروی کرتے ہو اور خُداوند کے جویان ہو میری سُنو! اُس چٹان پر جِس میں سے تُم کاٹے گئے ہو اور اُس گڑھے کے سُوراخ پر جہاں سے تُم کھودے گئے ہو نظر کرو۔


اور یہ اِس لِئے ہے کہ تُمہارا آزمایا ہُؤا اِیمان جو آگ سے آزمائے ہُوئے فانی سونے سے بھی بُہت ہی بیش قِیمت ہے یِسُوعؔ مسِیح کے ظہُور کے وقت تعرِیف اور جلال اور عِزّت کا باعِث ٹھہرے۔


پس ہم اُن باتوں کے طالِب رہیں جِن سے میل مِلاپ اور باہمی ترقّی ہو۔


سب باتوں کو آزماؤ۔ جو اچھّی ہو اُسے پکڑے رہو۔


یہ غرض نہیں کہ مَیں پا چُکا یا کامِل ہو چُکا ہُوں بلکہ اُس چِیز کے پکڑنے کے لِئے دَوڑا ہُؤا جاتا ہُوں جِس کے لِئے مسِیح یِسُوع نے مُجھے پکڑا تھا۔


آؤ ہم دریافت کریں اور خُداوند کے عِرفان میں ترقّی کریں۔ اُس کا ظہُور صُبح کی مانِند یقِینی ہے اور وہ ہمارے پاس برسات کی مانِند یعنی آخِری برسات کی مانِند جو زمِین کو سیراب کرتی ہے آئے گا۔


یُوں وہ تیری جان کی حیات اور تیرے گلے کی زِینت ہوں گی۔


راست بازوں کے لِئے تارِیکی میں نُور چمکتا ہے۔ وہ رحِیم و کرِیم اور صادِق ہے۔


صادِق کی محِنت زِندگانی کا باعِث ہے۔ شرِیر کی اِقبال مندی گُناہ کراتی ہے۔


صداقت پر قائِم رہنے والا زِندگی حاصِل کرتا ہے اور بدی کا پَیرو اپنی مَوت کو پُہنچتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات